۔ خُداوند آپکی قُوت ہے

۔ خُداوند آپکی قُوت ہے

 غرض خُداوند میں [ اُس کے ساتھ اپنی رفاقت کے ذریعہ سے با اِختیار ہونا]  اور اُس کی قُدرت کے زور [وہ قُوت جس میں اُس کا لامحدوُد زور مہیا ہوتا ہے] زور جس میں  میں مضبُوط بنو۔ (اِفسیوں ۶: ۱۰)

ہمیں یہ جاننا چاہیے کہ ایمانداروں کو تنگ کرنا اِبلیس  کے منصوبہ کا حصہ ہے۔  دانیِ ایل ۷: ۲۵ اُس رویأ کی  واضح  تفسیر پیش کرتا ہے  جو دانی ِایل نبی کو حاصل ہوُئی : …اور وہ حق تعالٰی کے مقدسوں کو تنگ کرے گا…۔

لیکن خدا چاہتا ہے کہ آپ ہمت سے کام لیں۔ رومیوں ۸: ۳۷  کی آیت مسیحیوں کو یہ خوشخبری دیتی ہے: مگر اُن سب حالتوں میں اُس کے وسِیلہ سے جِس نے ہم سے محبّت کی ہم کو فتح سے بھی بڑھ کر غلبہ حاصل ہوتا ہے۔ ’’فتح سے بڑھ کر غلبہ‘‘ اِس کے معنی ہیں؛  کہ اِس سے پہلے کہ کوئی مصیبت جنم لے ہمیں علم ہوتا ہے کون جیتے گا۔  مجھے یہ پسند ہے، کیا آپکو بھی پسند ہے؟

ہم اپنے دِل میں خُدا کے ساتھ دُعا اور اُس کے کلام کے ذریعہ سے ایسا قریبی تعلق قائم کرنے کا اِرادہ کر سکتے ہیں، جِس سے لگاتار اُس کے وعدوں کی طاقت سے مضبوُط ہوتے جائیں۔ خُدا کی قُربت مضبوُط مسیحی فراہم کرتی ہے جو اِبلیس پر سبقت لے جاتے  ہیں!

اپنی زندگی خُدا کی قُوت میں مکمل طور پر پُر اعتماد ہو کر گُذاریں اور اُن آزمائشوں سے خوف نہ کھائیں جو تھکے ہوُۓ اور کمزور مقدسین پیدا کرسکتی ہیں۔ اُس میں اور اُس کے زور کی قُوت میں مضبوُط رہیں۔

یہ دُعا کریں:

اَے خُداوند، توُ اکیلا میری قُوت ہے۔ میَں شیطان کو موقع نہیں دوُنگی کہ مجھے وہ کمزور مسیحی بنا سکے، لیکن میَں تیری قُربت کے وسیلہ سے ہمیشہ مضبوُط رہوُنگی۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon