۔ صحتمندانہ اور غیر صحتمدانہ شرمنِدگی میں فرق

۔ صحتمندانہ اور غیر صحتمدانہ شرمنِدگی میں فرق

میری جان کی حفاظت کر اور مجھے چھڑا۔ مجھے شرمنِدہ نہ ہونے دے کیونکہ میرا تُوکل تجھ ہی پر ہے۔ زبور ۲۵: ۲۰

ہم روزانہ دو طرح کی شرمندگیوں کا سامنا کرتے ہیں اور اہم بات یہ ہے کہ ہم اِن میں موجود فرق کو جانتے بھی ہیں۔

ایک قسم کی شرمندگی ایسی ہے جو معمول کے مطابق اور صحت مندانہ ہے۔ مثال کے طور پر اگر کوئی چیز توڑ دوں یا کھو دوں جو کسی اور کی ملکیت ہے تو مجھے اپنی غلطی پر مایوسی اور ندامت ہوگی۔ کاش میَں اتنی  لاپرواہ اور غافل نہ ہوتی ۔ میَں معذرت خواہ ہوں ، لیکن میَں اِس کے لیے معافی مانگ سکتی ہوں اور معاف کیے جانے کے بعد آگے بڑھ سکتی ہوں۔

صحتمندانہ شرمندگی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ہم غلطیوں کے معاملے میں اپنی کمزوریوں اور پابندیوں  کی وجہ سے نامکمل انسان ہیں۔ یہ ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ہمیں خدا کی ضرورت ہے۔ بد قسمتی سے اگر صحتمندانہ شرمندگی کو اُس کی حد میں روکا نہ جاے تو وہ بیمار اور زہریلی ہو جاتی ہے۔ جب کوئی شخص معافی نہیں مانگتا یا  معافی حاصل نہیں کرتا تو وہ خود کو سزا دینا شروع کر دیتا  ہے یا خود سے نفرت کرنے لگتا ہے۔

اپنی زندگی اِس حالت میں نہ گُذاریں۔ خدا کے وارث اور بچے ہوتے ہوۓ  اپنے  اصل  مقام کو یاد کریں (دیکھئے رومیوں ۸: ۱۷) غیر صحتمندانہ شرمندگی  آپ کو بھُلا دے گی کہ آپ مسیح میں کیا ہیں، لیکن صحتمندانہ شرمندگی آپ کو یاد دلاتی ہے کہ مسیح کے بغیر آپ کچھ نہیں ہیں۔ آج  ہی خُدا سے مانگیں کہ وہ آپکو اِس کا فرق سمجھنے میں مدد کرے۔

یہ دُعا کریں:

اَے  خُداوند، میَں غیر صحتمندانہ شرمندگی کے بوجھ میں نہیں جینا چاہتی ہوں ۔ مجھے یاد دِلا کہ تو مجھ سے کتنا پیار کرتا ہے، کیونکہ تو نے مجھے معاف کیا ہے، اور اب مجھے خود کو سزا دینے کی کوئی ضرورت نہیں ۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon