آگے بڑھنا جاری رکھیں

آگے بڑھنا جاری رکھیں

ہم نیک کام کرنے میں ہِمّت نہ ہاریں کیونکہ اگر بے دِل نہ ہوں گے توعَین وقت پر کاٹیں گے. گلتِیوں 6 : 9

سب سے اہم سچائیوں میں سے ایک جس کے لیے آپ شُکر گزار ہو سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ خُدا نے وعدہ کیا ہے کہ وہ آپ کو کبھی نہیں چھوڑے گا— وہ ہمیشہ آپ کے ساتھ ہے!

اس لیے یہ یاد رکھنا ضروری ہے: چاہے آپ کے ارد گرد حالات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں کہ ہمت نہ ہاریں! خُدا آپ کے لیے ہے اور وہ آپ کو درپیش کسی بھی مصیبت سے بڑا ہے۔

آپ وہ جگہیں جو شیطان نے آپ سے چُرائی ہے دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر ضروری ہو تو اُسے ایک وقت میں ایک ایک انچ کر کے دوبارہ حاصل کریں، اس کے لیے شُکر گزار رہیں اور مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے اپنی صلاحیت پرنہیں بلکہ ہمیشہ خُدا کے فضل کی طرف توجہ مرکوز کریں۔ گلتِیوں 9:6 میں پولس رسول صرف ہماری حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ ہم آگے بڑھنا جاری رکھیں! چھوڑنے والے نہ بنیں! "مَیں مسیح میں سب کچھ کر سکتا ہوں” والا رویہ رکھیں۔ خُدا اُن لوگوں کی تلاش میں ہے جو سفر پورا کرکے اُس کے ساتھ منزل تک پہنچ جائیں گے۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ تیرا شُکر ہو کہ تُو نے مجھے طاقت دی کہ کبھی ہار نہ مانوں۔ میں شُکر گزار ہوں کہ تُو ہمیشہ میرے ساتھ ہے اور تُو میری لڑائیاں خود لڑتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon