خُدا آپ کو نہیں بھولتا

خُدا آپ کو نہیں بھولتا

ہاں وہ شاید بُھول جائے پر مَیں تُجھے نہ بُھولُوں گا۔ دیکھ مَیں نے تیری صُورت اپنی ہتھیلِیوں پر کھود رکھّی ہے اور [اَے صیون] تیری شہر پناہ ہمیشہ میرے سامنے ہے۔   یسعیاہ 49 : 15-16

ہمارا ایمان اس وقت بڑھ جاتا ہے جب ہم جان لیتے ہیں کہ خُدا ہمیں یاد رکھتا ہے۔ ہمیں شُکر گزاری کرنی چاہیے کہ ہم کبھی بھُلائے نہیں گئے ہیں۔ وہ ہم پر ہر وقت نظریں جمائے رکھتا ہے۔ شاید لوگ ہمیں بھول گئے ہیں یا وہ ہمیں چھوڑ کر چلے گئے ہیں؛ لیکن حوصلہ افزائی کی بات یہ ہے کہ خُدا ہمیں کبھی نہیں بھولے گا۔ وہ ہماری تمام دُعاؤں کو یاد رکھتا ہے۔ وہ ہمارے آنسوؤں کو ایک بوتل میں محفوظ کر لیتا ہے۔ وہ کسی عاجز، غریب اور مصیبت زدہ کی فریاد کونہیں بھولتا (دیکھیں زبور 8:56؛ 12:9)۔

ہم شاید یہ کبھی نہ سمجھیں کہ مشکلات کیوں ہماری زندگی میں آجاتی ہیں لیکن کچھ بھی ہو جائے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا خُدا اب بھی خُدا ہے اور وہ آپ کو نہیں بھولا ہے۔ اس نے اپنے ہاتھ کی ہتھیلی پر آپ کی تصویر بنائی ہوئی ہے!


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ جب مجھے یاد آتا ہےکہ تُو مجھے کبھی نہیں بھولے گا تو میرا دل شُکرگزاری سے بھر جاتا ہے۔ مَیں شُکر گزار ہوں کہ میں ہمیشہ تیرے ذہن میں رہتا/رہتی ہوں اور تُو نے میری زندگی کے لیے ایک شاندار منصوبہ بنایا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon