خُدا کے رحم کے لئے شُکر کریں

خُدا کے رحم کے لئے شُکر کریں

لیکن مَیں نے تُو تیری رحمت پر توکُّل کِیا ہے۔ میرا دِل تیری نجات سے خُوش ہوگا۔  زبُور 13 : 5

 خُداوند رحِیم اور کرِیم ہے۔ قہر کرنے میں دِھیما اور شفقت میں غنی (دیکھیں زبُور 103 : 8)۔ رحم کے لائق ہونا ناممکن بات ہے اور اسی لیے اگر ہم نیک کاموں یا پچھتاوے سے اسے حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو اس سے صرف وقت ضائع ہوگا۔ ہم رحم کے لائق نہیں ہیں لیکن خُدا ا مفت میں ہم پررحم کرتا ہے۔ یہ مفت بخشش ہے اور ہمیں اس کے لئے شُکرگزار ہونا چاہیے!

رحم "اصولوں” کو پسِ پشت ڈال دیتا ہے۔ آپ شاید ایسے گھر میں پلے بڑھے ہوں جہاں بہت سارے اصول تھے۔ اوراگر آپ ان میں سے کسی اصول کو توڑتے تو مصیبت میں پڑ جاتے تھے۔ اگرچہ خُدا چاہتا ہے کہ ہم اُس کے حکموں کو مانیں لیکن وہ ہماری سرشت سے واقف ہے اور ہرایک پررحم کرنا چاہتا ہے – وہ جو اُس سے مانگتے ہیں وہ پاتے ہیں۔

جب ہم رحم حاصل کرنا سیکھ لیتے ہیں تو ہم اس قابل ہوجاتے ہیں کہ دوسروں پر رحم کریں – اور رحم وہ چیز ہے جس کی بہت سے لوگوں کو شدت سے ضرورت ہے۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ تیرا شُکر ہو کہ  تو ہرروز اپنا رحم مجھ پرکرتا ہے۔ میری خواہش ہے کہ میں اپنے ہرکام سے تجھے خوش کروں اوراگرچہ میں ناکام ہوجاتا/جاتی ہوں پر تُو مجھ پر اپنی مُحبّت اور رحم کرنے میں ہمیشہ وفادار ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon