فقط یسوع

مسیح نے ہمیں آزاد رہنے کےلئے (اس لئے) آزاد (اورمکمل طورپررہائی بخشی ہے) کیا ہے پس قائم رہو اور دوبارہ غلامی (جسے تم ایک بار اُتار چکے ہو) کے جوئے میں نہ جتو۔  گلتیوں 5 : 1

خُداوند یسوع اِس دُنیا میں آیا اور ہمارے گناہوں کا فدیہ دیا اور ہماری سزا خود اُٹھا لی۔ وہ ہمارا عوضی بنا، جو قرض ہمیں چکانا تھا وہ اُس نے اَدا کردیا اور ہمیں اس کے لئے کوئی قیمت اَدا نہیں کرنی پڑی۔ اُس نے یہ سب کچھ بِلاقیمت اپنی عظیم مُحبّت، رحم اورفضل کے باعث کیا۔

جو کچھ باپ کا ہے خُداوند یسوع مسیح اُس سب کا وارث ہے اور اُس نے ہمیں بتایا کہ ہم اپنے اِیمان کی خوبی کے باعث اُس کے ہم میراث ہیں ۔اُس نے ہمارے لئے نہ صرف اس جہاں میں بلکہ آنے والے جہاں کے لئے مکمل غلبے کا راستہ کھول دیا ہے۔ اس نے فتح پا لی ہے اور ہم قیمت اَدا کئے بغیر اس کا اَجر حاصل کرتے ہیں۔ ہمیں فتح سے بڑھ کر غلبہ مِلا ہے۔

اِس سے سادہ کیا ہوسکتا ہے؟ اِنجیل بے حد غیر پیچیدہ ہے۔

پیچیدگی پیدا کرنا ابلیس کا کام ہے۔ وہ سادگی سے نفرت کرتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اِیمان رکھنے کے باعث ہمیں عجیب خوشی اور قوت حاصل ہوتی ہے۔ جب بھی خُدا کے ساتھ آٌپ کا تعلق پیچدہ ہونے لگے تو ایک بچّے کی مانند سادگی سے بھروسہ کرنے کا فیصلہ کریں۔ خُداوند یسوع نے فرمایا کہ "فقط اعققاد رکھ” اور تو خُدا کا جلال دیکھے گی (یوحنا 11 : 40 )۔

فقط یسوع پر اعتقاد رکھیں اور اُس میں قائم رہیں اور خوشی منائیں۔


اِیمان لانا، اِیمان نہ لانے زیادہ آسان ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon