PT-110 خُدا آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتا ہے

اور مجھے اس بات کا بھروسہ ہے کہ جس نے تم میں نیک کام (اچھّا کام) شروع کیا ہے وہ اُسے یسوع مسیح کے دِن (اُس کے دوبارہ آنے کے وقت) تک پورا کردے گا۔                    فلپیوں 1 : 6

خُدا ہماری حوصلہ افزائی کرنا چاہتا ہے، حوصلہ شکنی نہیں۔ جب حوصلہ شکنی اور پچھتاوا آپ پر حاوی ہونے لگے تو اپنے خیالات کا جائزہ لیں۔ آپ کی سوچیں کس قسم کی ہیں؟

یاد رکھیں جو کچھ آپ سوچتے ہیں آپ وہی بن جاتے ہیں۔ اگر آپ حوصلہ شکنی کے خیالات سے بھرے ہیں تو آپ مایوس ہوجائیں گے۔ اپنی سوچ کو تبدیل کریں اور آزاد ہو جائیں! منفی خیالات سوچنے کی بجائے اس طرح سوچیں: میں خُدا پر بھروسہ کرتا/کرتی ہوں۔ میرا اِیمان ہے کہ وہ میری زندگی میں کام کررہا ہے چاہے میں جیسا بھی محسوس کروں اور یا بظاہر میرے حالات کیسے ہی کیوں نہ ہوں۔ خُداوند نے میرے اندر ایک اچھّا کام شروع کیا ہے اور وہ اُسے مکمل کرے گا۔

میں آپ کو مشورہ دیتی ہوں کہ نہ صرف آپ ایسے درست خیالات کو اپنانے کا فیصلہ کریں بلکہ آپ ایک قدم آگے بڑھ کر اِن کا اقرار بھی کریں۔

 

آج کا قوّی  خیال: خُداوند نے میرے اندر ایک نیک کام شروع کیا ہے اور وہ اُسے پورا بھی کرے  گا۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon