PT-281 خُدا آپ سے پیار کرتا ہے

چُنانچہ اُس نے ہم کو(اپنی مُحبّت میں ) بنایِ عالَم سے پیشتر اُس میں چُن لِیا (دراصل اُس نے ہمیں اپنے لئے منتخت کیا ہے ) تاکہ ہم اُس کے نزدِیک مُحبّت میں پاک (اُس کے لئے مخصوص اور علیحدہ کئے گئے) اور بے عَیب ہوں۔                             افسیوں 1 : 4

خُدا ہمیں اپنے کلام میں بتاتا ہے کہ وہ ہمیں کس قدر پیار کرتا اور چاہتا ہے، اور اگرچہ وہ ہماری ہر غلطی سے واقف ہے جو ہم سے آنے والے وقت میں سرزد ہوگی تو بھی اُس نے ہمیں اپنے لئے چُن لیا ہے۔ ہم اِس سچائی کو پڑھ تو لیتے ہیں لیکن اِسے قبول کرنا ہمیں مشکل لگتا ہے۔

آخر کار یہ کیسے ممکن ہے کہ کامل خُدا ہماری ناکامل حالت سے خوش ہو؟ یہ ممکن ہے کیونکہ وہ ہماری حیثیت کو ہمارے اعمال سے الگ رکھتا ہے۔ خُداوند یسوع مسیح میں اِیماندار کی حیثیت سے ہم خُدا کے فرزند ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ جس طرح وہ چاہتا ہے ہم ہمیشہ اس طرح سے عمل نہ کریں، لیکن ہم ہمیشہ اُس کے فرزند  ہی رہیں گے اور اُس کی مُحبّت جو وہ ہم سے کرتا ہے کبھی بھی ختم نہیں ہوگی۔

 

آج کا قوّی خیال: خُدا نے مجھے چنُا ہے کیونکہ وہ مجھ سے مُحبّت کرتا ہے!

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon