PT-344 اپنی سوچ تبدیل کریں، اپنی زندگی تبدیل کریں

شرِیعت کی یہ کِتاب تیرے مُنہ سے نہ ہٹے بلکہ تُجھے دِن اور رات اِسی کا دھیان ہو تاکہ جو کُچھ اِس میں لِکھا ہے اُس سب پر تُو اِحتیاط کر کے عمل کر سکے کیونکہ تب ہی تُجھے اِقبال مندی کی راہ نصِیب ہو گی اور تُو خُوب کامیاب ہو گا۔                       یشوع 1 : 8

جب ہم کہتے ہیں "مراقبہ کرنا” تو عموماً اِس کا مطلب ہوتا ہے کہ ہم کسی بات پر سوچنے کا فیصلہ کرتے ہیں اور بار بار اسے اپنے خیال میں دہراتے ہیں جب تک کہ وہ ہماری زندگی کا حصّہ نہ بن جائے۔

اس مقولہ کو دیکھیں:

"اگر آپ کا اِیمان وہی ہے جو آپ ہمیشہ رکھتے تھے، تو آپ کا عمل بھی ویسا ہی رہے گا جیسا ہمیشہ ہوتا ہے۔ اگر آپ وہی کرتے ہیں جو آپ ہمیشہ کرتے آئے ہیں، تو آپ کو وہی مِلے گا جو آپ کو ہمیشہ ملتا رہا ہے۔ اگر آپ اپنی زندگی میں مختلف نتائج دیکھنا چاہتے ہیں، تو آپ کو کرنا یہ ہے کہ اپنی سوچ کو تبدیل کریں” (نامعلوم)

جب تک آپ اپنی سوچ کو تبدیل نہیں کریں گے اُس وقت تک آپ کا عمل تبدیل نہیں ہوگا۔ خُدا کا کلام آپ کی سوچ کو نیا بنا سکتا ہے، پس پاک کلام سے مُحبّت کریں، کلام میں زندگی بسر کریں، کلام کا اِقرار کریں، کلام پر دھیان کریں ـــــ اور حالات بدلنا شروع ہوجائیں گے۔

 

آج کا قوّی خیال:  خُدا کے کلام پر دھیان کرنے سے میرے خیالات بدل جائیں گے اور پھر میری زندگی بدل جائے گی۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon