PT-40 اپنے لئے دُعائے خیر کریں

یہاں تک کہ جو کوئی روئی زمین پر اپنے لئے دُعائیِ خیر کرے (ایسا ہی ہوگا) خدایِ برحق کے نام سے کرے (آمین)۔                     یسعیاہ 65 : 16

مندرجہ بالا حوالہ میں زندگی کا ایک اصول پایا جاتا ہے جس کو آپ اپنی زندگی کے ہر اُس پہلو میں جس میں آپ فتح پانا چاہتے ہیں شامل کرسکتے ہیں: کسی بھی شخص کے الفاظ آپ کی زندگی پر کوئی اختیار نہیں رکھتے جتنا کہ آپ کے اپنے الفاظ ۔ صرف وہی الفاظ بولنا سیکھیں جن میں آپ کی زندگی کے لئے خُدا کی قدرت اور مرضی شامل ہو۔

الفاظ قدرت رکھتے ہیں۔ امثال 18 : 21 میں لکھا ہے کہ ’’موت اور زندگی زبان کے قابو میں ہیں اور جو اسے دوست رکھتے ہیں اُس کا پھل کھاتے ہیں (زندگی یا موت کا)۔‘‘   اور قدرت و اخیتار کے ساتھ ایک ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ خُدا نے آپ کو زبان دی ہے،جس سے آپ بولتے ہیں اور وہ آپ سے توقع کرتا ہے کہ آپ جو کچھ کہتے ہیں اُس میں پائی جانے والی قدرت کے محتسب ہوں۔

دن بھر آپ جو باتیں کرتے ہیں ان کے بارے میں سوچیں کیونکہ جو کچھ آپ کہتے ہیں وہ آپ اورآپ کی خوشحالی میں حصّہ دار ہے۔ جب آپ اپنے حالات کے بارے میں بات کرتے ہیں تو وہی کہیں جو آپ کے اِیمان کے مطابق خُداوند یسوع آپ کے لئے کہتا، اور آپ اپنے لئے معجزات کا دروازہ کھول سکتے ہیں یعنی خُدا کی کام کرنے کی قدرت کے لئے۔

 

آج کا قوّی خیال: مجھے ایسی برکت دی گئی ہے جس میں معجزات کی قدرت ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon