PT-41 شادمان دِل اچھّی دوا ہے

شادمان دِل شِفا بخشتا ہے لیکن افسُردہ دِلی ہڈیوں کو خُشک کردیتی ہے۔                                 امثال 17 : 22

جتنا زیادہ میں اِس بات پر غور کرتی ہوں اتنا ہی حیران ہوتی ہوں کہ میں صرف اچھّی باتیں کرنے سے فوراً اپنی اور دوسروں کی خوشی کو بڑھا اور گھٹا سکتی ہوں۔

خوشی بہت ضروری ہے! نحیماہ 8 : 10 میں ہمیں بتایا گیا ہے کہ شادمانی ہماری قوّت ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ابلیس اپنا بہت سا وقت اس کوشش میں گزارتا ہے کوئی نہ کوئی ایسا کام کرے جس سے ہماری خوشی جاتی رہے۔ ہرگز اپنی زندگی کے ساتھ ایسا نہ ہونے دیں۔ اِیمان سے بھری گفتگو کے وسیلہ سے اچھّی کُشتی لڑیں، اور جن حالات میں آپ ہیں اس میں خوشی کو شامل کریں۔

خُداوند یسوع مسیح خوشخبری اور بڑی خوشی کی بشارت لے کر آیا تاکہ ہم اچھّائی کے ذریعہ سے بُرائی پر غالب آئیں وہ چاہتا ہے کہ جس طرح وہ ہر بات میں بھلائی کو ڈھونڈتا اور بڑھاتا ہے اسی طرح ہم بھی ایسا کرنے میں مخلص ہوں۔ اپنے ساتھ ایک بھلائی کریں اور کچھ اچھّا کہیں!

 

آج کا قوّی خیال:میں صیح الفاظ استعمال کرکے اپنی خوشی کو فوراً بڑھا سکتا/سکتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon