PT-51 اپنے دِن کا صیح آغاز کریں

اَے خُداوند تو صبح کو میری آواز سُنے گا۔ میں سویرے ہی تجھ سے دُعا کر کے انتظار کروں گا۔                          زبور 5 : 3

بہت دفعہ جس طرح آپ اپنے دِن کا آغاز کرتے ہیں اِسی طرح سے آپ کا سارا دن گزرتا ہے۔ اِس لئے ابلیس پوری کوشش کرتا ہے کہ ہم صبح سویرے ہی بُرے خیالات سے بھر جائیں۔ کیا آپ نے کبھی ایسا محسوس کیا کہ کہ دِن کے آغاز سے پہلے ہی دشمن آپ کو کسی بات ۔۔۔۔ کوئی بھی بات ۔۔۔۔ سے غصّہ دلا رہا ہے تاکہ آپ کے ذہن کو تلخ خیالات سے بھر دے؟ وہ آپ کو ٹریفک کے بارے میں یا بینک میں یا ڈاکٹر کے پاس لمبی قطار میں کھڑے ہونے کے امکان کے بارے میں پریشان کرنے کی کوشش کرتا ہے حالانکہ ابھی آپ نے گھر سے قدم باہر بھی نہیں نکالا!

لیکن آپ کو صبح سویرے ہی یہ فیصلہ کرنا ہے کہ آپ اپنے دِن کے ہر پہلو سے لطف اندوز ہوں گے چاہے سب کچھ آپ کے منصوبے کے مطابق ہو یا نہ ہو۔ ہمارا ذہن میدانِ جنگ ہے۔ صبح سویرے درست سوچ سے شروع کریں آپ کا آغاز فتح سے ہوگا۔

 

آج کا قوّی خیال:میں صبح سویرے خوش ہونے کی اُمید سے اُٹھتا/اُٹھتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon