جو گناہ سے واقف نہ تھا اُسی کو اُس نے ہمارے واسطے گناہ ٹھہرایا تاکہ ہم اُس میں ہو کر خُدا کی راستبازی ہو جائیں۔ 2 کرنتھیوں 5 : 21
حفاظت کا احساس ایک ایسی چیز ہے جس کی ہم سب کو ضرورت ہے اور سب اس کی خواہش کرتے ہیں۔ حفاظت سے ہمیں توفیق ملتی ہے کہ ہم صحتمند سوچ اور زندگی سے لطف اندوز ہوں۔ اس کا مطلب ہے کہ ہم محفوظ،مقبول اور ایسا محسوس کرتے ہیں کہ ہمیں تسلیم کیا گیا ہے۔ جب ہم محفوظ ہوتے ہیں تو ہم خود کو قبول بھی کرتے ہیں، ہمارے اندر اعتماد پیدا ہوتا ہے اور ہم خود کو قبول کرتے ہیں اور خود سے ایک متوازن انداز سے پیار بھی کرتے ہیں۔
میرا ایمان ہے کہ ہم میں سے ہر ایک کے لئے یہ خُدا کی مرضی ہے کہ ہم محفوظ ہوں۔ حفاظت کی بنیاد یہ کہ ہم مسیح میں اپنی حیثیت کو جانیں ، اور خُدا کی غیر مشروط مُحبّت کو قبول کریں اور خود کو بھی قبول کریں۔ اور اگرچہ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے اندر کمزوریاں ہیں اور ہم کامل نہیں ہیں۔ یاد رکھیں کہ جب خُدا ہماری طرف دیکھتا ہے تو وہ اپنے بیٹے خُداوند یسوع کی راستبازی کو دیکھتا ہے۔
آج کا قوّی خیال: میں مسیح اور اپنے اِیمان میں اپنی حیثیت کو جانتا/جانتی ہوں۔