بدی سے کنارہ کرے اور نیکی کو عمل میں لائے۔ صُلح (ہم آہنگی؛ خوف، مشتعل جذبات اور لڑائی جھگڑوں سے پریشان نہ ہونا؛) کا طالب (نہ صرف خُدا کے ساتھ ، اپنے ہم جنسوں کے ساتھ اور اپنی ذات کے ساتھ صُلح کے خواہشمند ہو بلکہ اُس کی تلاش کرو، طالب ہو!) ہو اور اُس کی کوشش میں رہے۔ 1 پطرس 3 : 11
خُدا کا کلام ہمیں نصیحت کرتا ہے کہ ہم خُدا کے ساتھ ،اپنی ذات کے ساتھ اور ایک دوسرے کے ساتھ صُلح کے خواہشمند ہوں۔ دراصل اس میں بتایا گیا ہے کہ ہم محض صُلح کے خواہشمند ہی نہ ہوں بلکہ اس کے طالب ہوں اور اس کی تلاش کریں۔ مجھے یہ کہنا پسند ہے کہ بائبل تعلقات کی کتاب ہے۔ اِس میں خُدا کے ساتھ ہمارے تعلق کے بارے میں بہت کچھ بیان کیا گیا ہے ۔۔۔۔ اور ہر چیز کا آغاز خُدا کے ساتھ اُس کے بیٹے، مسیح یسوع کے وسیلہ سے ہمارے تعلق سے ہوتا ہے۔ خُدا کا کلام دوسرے لوگوں کے ساتھ ہمارے تعلق کے بارے میں بھی بہت زیادہ بات کرتا ہے ۔۔۔۔ یعنی یہ مُحبّت کے بارے میں تعلیم دیتا ہے، مناسب رویہ، دوسروں کی خدمت کرنا اور کثرت سے دینے کے بارے میں بھی بات کرتا ہے۔ خُدا کا کلام ہمیں یہ بھی سیکھاتا ہے کہ ہمارا اپنے ساتھ بھی ایک مناسب تعلق ہونا چاہیے۔
خُدا کی مُحبّت کو قبول کریں اور اپنے ساتھ اچھّا تعلق قائم کریں ، اپنی قدر کریں اور جانیں کہ آپ کو خُدا کی شبیہ پر پیدا کیا گیا ہے اور یہ کہ وہ آپ میں شادمان ہوتا ہے۔ جب آپ کا اپنے آسمانی باپ اور اپنے ساتھ مُحبّت اور قبولیت کا اچھّا رشتہ ہوگا، تو پھر دوسرے لوگوں کے ساتھ اچھّا تعلق قائم کرنا آسان ہو جائے گا۔
آج کا قوّی خیال: میں اپنے ہر تعلق میں صُلح کا/کی طالب ہوں۔