جو میرے سچے معاملہ کی تائید کرتے ہیں وہ خوشی سے للکاریں اور شاد ہوں۔ وہ سَدا یہ کہیں "خُداوند کی تمجید ہو جس کی خوشنودی اپنے بندہ کی اقبال مندی میں ہے"۔ زبور 35 : 27
جب آپ اپنی ضرورتوں کے پورا ہونے کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں تو اس وقت یہ نہ سوچیں کہ آپ کو کسی بات کی سزا مل رہی ہے یعنی شاید آپ نے اپنی زندگی میں کوئی غلطی کی ہے کیونکہ یہ ایک پھندے کی مانند ہے۔ خُدا مہربان ہے، وہ بھلا ہے، اور وہ آپ کی ضروریات کو پورا کرنا چاہتا ہے۔ وہ آپ کوایک اچھّا روزگار ، موزوں رہائش گاہ، گاڑی جس میں آپ سفر کرسکیں، اچھے دوست اور ایک اعلیٰ روحانی زندگی دینا چاہتا ہے۔ خُدا چاہتا ہے کہ آپ اپنی زندگی کے ہر حصہ میں بابرکت ہوں ۔۔۔۔ یعنیٰ روحانی، ذہنی، جذباتی، جسمانی، مالی اور معاشی طور پر۔
بعض اوقات ہمیں ان چیزوں کا جن کی ہمیں خواہش اور ضرورت ہوتی ہے انتظار کرنا پڑتا ہے اور انتظار کے ایسے وقتوں میں ہمیں خُدا پر بھروسہ کرنا چاہیے اور جذباتی طور پر مستحکم رہنا چاہیے۔ ہم سب کو ان چیزوں کا جن کی ہمیں زندگی میں ضرورت ہوتی ہے انتظار کرنا پڑتا ہے۔ یقین کریں کہ خُدا آپ کا اَجر ہے کیونکہ صرف وہی ہے جو بگڑے کاموں کو سنوار سکتا ہے اور اِس کے لئے وہ صیح وقت کا انتظار کرتا ہے۔ جب آپ انتظار کررہے ہوں تو ایمان میں قائم رہیں اور اس خیال میں رہیں: خُدا کثرت سے میری ضرورتوں کو پورا کرتا ہے؛ میں قرض سے باہر نکل آؤں گا/گی؛ خُدا میری خوشحالی سے خوشنود ہے؛ خُدا مجھے مقبولیت بخشتا ہے؛ وہ میرے لئے صیح دروازے کھولتا ہے اور غلط دروازوں کو بند کردیتا ہے؛ خُدا مجھے برکت دینا چاہتا ہے اور میں اسے حاصل کرنے کے لئے تیار ہوں۔
آج کا مضبوط خیال: خُدا میری خوشحالی میں خوشنود ہوتا ہے ۔۔۔۔ یعنی رُوح، جان اور بدن کی خوشحالی۔