آپ کی زندگی کے لئے قوت

آپ کی زندگی کے لئے قوت

خُدا نے ایک بار فرمایا۔ میں نے یہ دوبار سُنا کہ قدرت خُدا ہی کی ہے۔   (زبور ۶۲ : ۱۱)

میرا اِیمان ہے کہ دُعا ۔۔۔۔۔۔ یعنی خُدا سے باتیں کرنا اوراُس کی آواز سُننا ۔۔۔۔۔۔ اِس کائنات میں موجود  قوتوں میں سب سے عظیم ترین ہے ۔ اگرچہ دنیا میں موجود قوتوں کو سامنے رکھتے ہوئے یہ ایک دلیرانہ بیان ہے لیکن مجھے بغیر کسی شک کے پورا یقین ہے کہ یہ سچ ہے۔ جب ہم نیوکلیئر پاور اور ایٹمی قوت کے بارے میں سوچتے ہیں تو یہ ہمارے تصور سے بھی عظیم قوتیں ہیں۔ جب ہم گاڑی یا موٹرسائیکل کے بارے میں سوچتے ہیں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ان کے اندر بھی قوت ہے۔

لیکن زمین کی سب سے مضبوط ترین قوت بھی خُدا کی قوت کے سامنے کچھ نہیں ہے۔ جسمانی دنیا میں موجود قوت فطرتی ہے، لیکن دُعا کی قوت روحانی ہے۔ دُعا ہماری روزمرہ کی زندگی میں قادرِمطلق خُدا کی قوت کو جاری کرتی ہے اوردُعا کی قوت ہمیں خدا کی قوت سے جوڑتی ہے ۔۔۔۔۔۔ اور اسی لئے یہ کسی بھی قوت سے زیادہ عظیم قوت ہے۔

دُعا کی قوت خُدا کے ہاتھ کو حرکت میں لاتی ہے۔ خدا کسی شخص کے دل کو تبدیل کرسکتا ہے، کسی شخص کو بندھن اور مصیبت سے چھٹکارا دےسکتا ہے، نااُمیدی اور تباہی کو اُلٹ سکتا ہے، نشے کی علت کی قوت کو توڑ سکتا ہے یا کسی شخص کے جذبات کو شفا دے سکتا ہے۔ خُدا کی قوت شادی شدہ زندگی کو بحال کرسکتی ہے، قدراورمقصد کے احساس کو اُجاگرکرسکتی ہے، اطمینان اور خوشی بخشتی ہے، حکمت عطا کرتی ہےاور معجزات کرتی ہے۔ اور خدا کی یہ مہیب، شاندار قوت ۔۔۔۔۔۔ کائنات کی عظیم ترین قوت ۔۔۔۔۔۔۔ ہماری زندگیوں میں سادہ اور بھروسہ مند دعا سے جاری ہوتی ہے۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:  اپنی زندگی میں خُدا کی قوت لانے کے لئے دُعا کریں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon