دشمن کو پریشان کر دیں

دشمن کو پریشان کر دیں

اَے میرے بھائیو! جب تم طرح طرح کی آزمائشوں میں پڑو۔ تو اس کو یہ جان کر کمال خوشی کی بات سمجھنا کہ تمہارے اِیمان کی آزمایش صبر پیدا کرتی ہے۔  ( یعقوب ۱ : ۲۔۳)

بہت سے مسیح ایک غلطی کرتے ہیں کہ جب آزمائش آتی ہے وہ اپنی مصیبتوں کے ختم ہونے کی دُعا کرتے ہیں۔ میرا ایمان ہے کہ اس کی بجائے ہمیں قوت اورصبر کے لئے دُعا کرنی چاہیے؛ ہمیں خُدا سے کہنا چاہیے کہ وہ ہمیں ثابت قدم بنائے۔ اگر دشمن اپنا سب سےبڑا ہتھیار ہمارے خلاف تانے کھڑا ہے یعنی ہماری زندگیوں کو پریشان کرنے، ہمارے کاروبار کو تباہ کرنے، ہمارے گھرانوں کو توڑنے، یا ہمارا اطمینان چرانے کے لئے پورا زور لگا رہا ہے اور ہم پھر بھی ثابت قدم اور صابررہیں تو وہ بے انتہا پریشان ہوجائے گا اور آخر کار شکست کھا جائے گا کیونکہ ہم اس کے ساتھ تعاون نہیں کررہے۔

فلپیوں ۱ : ۲۸ میں بیان کیا گیا ہےکہ: ’’اور[ایک لمحہ کے لئے بھی]کسی بات میں مخالفوں سے دہشت نہیں کھاتے۔ یہ [وفاداری اور بےخوفی] اُن کے لئے [خاتمہ] ہلاکت کا صاف نشان (ثبوت اور مہر) ہے لیکن تمہاری نجات کا [یقینی نشان اور ثبوت] اور یہ خُدا کی طرف سے ہے۔‘‘ یہ آیت ہماری حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ جب ابلیس ہماری مخالفت کرے ہم نہ تو خوف زدہ ہوں اور نہ ہی گھبرائیں بلکہ ہم ثابت قدم رہیں۔ جب ہم ایسا کریں گے ہم ابلیس کو جتا دیں گے کہ وہ ہمیں چھیڑ نہیں سکتا، ہمارے خُداوند پر بھی یہ آشکارا ہوجائے گا کہ ہم اُس پر بھروسہ کرتے ہیں۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ ہمارا ردِعمل اس پرہمارے بھروسہ کو ظاہرکرتا ہے اور یہ خُدا کے لئے نشان ہے کہ وہ اپنی قوت کوہمارے حالات میں جاری کرے اور ہمیں چھڑائے۔ میرا اِیمان ہے کہ خُدا چاہتا ہے کہ آپ اُس کی آواز کوسُنیں جو آپ سے کہہ رہی ہے کہ مضبوطی سے کھڑے رہو اورخوف نہ کرو۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:  خُدا پر اپنے بھروسہ کو اتنا مضبوط کرلیں کہ دشمن پریشان ہوجائے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon