ضروری نہیں کہ آپ کی دُعا بالکل کامل ہو

ضروری نہیں کہ آپ کی دُعا بالکل کامل ہو

…کیونکہ وہ اُن کی شفاعت کے لئے ہمیشہ زندہ ہے. (عبرانیوں ۷ : ۲۵)

میں آپ کوایک سچائی بتانا چاہتی ہوں جس نے خدا کے ساتھ میرے تعلق کو حقیقی مضبوطی بخشی۔ بہت سے لوگوں کی طرح مجھے بھی ایسا ہی لگتا تھا کہ میں کتنی ہی دُعا کیوں نہ کروں میری دُعا میں کچھ گڑبڑ ہے، پس ایک دن میں نے خُدا سے پوچھا، ’’میں ایسا کیوں محسوس کرتی ہوں؟ میں ہرروز دُعا کرتی ہوں۔ میں دُعا میں کافی وقت گزارتی ہوں۔ ایسا کیوں ہے کہ جب میں اپنی دُعا ختم کرنے لگتی ہوں میں بہت غیر مطمئن محسوس کرتی ہوں، جیسے میں نے تجھ تک رسائی حاصل ہی نہ کی ہو؟‘‘ خدا نے مجھےجواب دیا اور کہا، ’’کیونکہ تمہیں لگتا ہے کہ تم نے کامل دُعا نہیں کی۔ تمہیں اپنے بارے میں شک ہے اور اِسی لئے تمہیں اپنی دُعا کی قوت پر شک ہے۔‘‘

میں نے جانا کہ یہ سچ ہے؛ مجھے اپنے اندر کمی کا احساس ہوتا تھا  میں خوف کی وجہ سےبڑبڑاہٹ کا شکار تھی اور اکثر خود کلامی کرتی ہوئی کہتی تھی کہ ، ’’دعا میں میراایمان کافی نہیں ہے  یا میں بہت زیادہ دُعا نہیں کررہی یا میں خُدا سے صحیح چیزوں کے لئے دُعا نہیں کررہی۔‘‘

خدا نے مجھے اس خوف اور شک سے رہائی بخشی اور مجھ سے کہا، ’’جائیس کیا تم جانتی ہو؟ تم ٹھیک کہتی ہو۔ تم کامل دعائیں نہیں کررہی۔ تم کامل نہیں ہو۔ اِسی لئے خُداوند یسوع تمہارا شفاعت کرنے والا موجود ہے اور اسی لئے تم اُس کے نام سے دُعا کرتی ہو۔‘‘

عین ممکن ہے کہ آپ بھی ایسا ہی محسوس کرتے ہیں کہ آپ ’’صحیح‘‘ دُعا نہیں کررہے لیکن حوصلہ رکھیں۔ جب آپ کی دُعائیں خُدا تک پہنچیں گی، اس کے کان کامل دعائیں سنیں گے کیونکہ آپ نے خُداوند یسوع کے نام سے دُعا کی ہے اپنے نام سے نہیں۔ جب ہم خُداوند یسوع کے نام سےدُعا کرتے ہیں ہم خُدا کے سامنے خُداوند یسوع کی حیثیت کوپیش کرتے ہیں نہ کہ اپنی؛ اس لئے خُدا کے سامنے ہماری دعائیں قابلِ قبول ہیں۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:  خُداوند یسوع کو اپنے لئے کامل دُعا کرنے دیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon