خُدا کے دِل کے خیالات

خُدا کے دِل کے خیالات

خُداوند کی مصلحت اَبد تک قائم رہے گی۔ اوراُس کے دِل کے خیالات نسل در نسل۔ (زبور ۳۳ : ۱۱)

میں جانتی ہوں کہ آپ ہر روز خُدا کی آواز سننا چاہتے ہیں اور میں دلی یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ اگر آپ سنُنے کی عادت ڈال لیں تو یہhttps://tv.joycemeyer.org/urdu/devotional/خُدا-کے-دِل-کے-خیالات/ ممکن ہے۔ اُس کی مشورت نسل در نسل قائم ہے، لیکن بہت کم لوگ ہیں جو سُننے کےلئے وقت ٹھہراتے ہیں۔ خُدا کا انتظار کرنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم گھنٹوں اُس کی آواز سُننے کی کوشش میں بیٹھے رہیں لیکن اِس کا مطلب یہ ہے کہ ہم یہ مان لیں کہ ہم اس کے بغیر کچھ بھی صیح نہیں کرسکتے۔ ہم اپنے جسم کی قوت میں اپنی مرضی کے مطابق زندگی نہیں گزارتےکہ جو ہم چاھتے ہیں وہ کریں بلکہ ہم اُس سے دُعا کرتےہیں کہ وہ ہماری راہنمائی کرے۔

میرا یقین ہے کہ جب میں خُدا سے راہنمائی مانگتی ہوں تو وہ میری راہنمائی کرتا ہے۔ دن گزرنے کےسا تھ ساتھ  میرے دل میں خدا کی مرضی کے تعلق سے ایک احساس پیدا ہوتا ہے اگر چہ میں اُس کی اُونچی آواز نہیں سُنتی۔ مثال کےطور پرآج صبح سے میں نے اپنے دل میں ٹھہرایا ہوا تھا کہ میں تمام دن گھر پر گزاروں گی اگرچہ ہمارے بیٹے نے ہمیں اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کے لئے اپنے گھر پردوپہر کے کھانے کے لئے بلایا تھا۔ دُعا کرتے ہوئے میں نے محسوس کیا کہ ان کے ساتھ وقت گزارنا قیمتی بات ہے اورمجھے اس کے گھر جانا چاہیے۔ خُدا نےمیرے دِل کو تبدیل کردیا اور میں جانتی تھی کہ اپنے منصوبہ پر عمل پیرا ہونے کی بجائے اگر میں اس کی راہنمائی کو قبول کروں گی تومیرا دن اچھّا گزرے گا ۔

آج راہنمائی کے لئے خُدا پر بھروسہ کریں اوراپنے منصوبہ پر ڈٹے نہ رہیں۔ ہوسکتا ہے کہ خُدا کے پاس آپ کےلئے کوئی حیران کن چیز ہویا کوئی نیا تجربہ جسے آپ کھونا نہ چاہیں ۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:  اگر خُدا آپ کےدِل کو تبدیل کرتا ہے تو آپ اپنے منصوبہ کو تبدیل کرنے کےلئے تیاررہیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon