خُدا راستباز کی دُعاوٗں کا جواب دیتا ہے

خُدا راستباز کی دُعاوٗں کا جواب دیتا ہے

.راست باز کی دُعا [دِل سے کی گئی، مسلسل دُعا] کے اَثر سے بہت کچھ [قوت بخش کام]     ہوسکتا ہے۔ (یعقوب ۵ : ۱۶)

جب لوگوں کو اپنی دعائیہ زندگی میں مشکل کا سامنا ہوتا ہے تو اکثر وہ سوچتے ہیں کہ وہ ناپاک اور ناراست ہیں اِسی لئے وہ اچھّا رویہ اپنانے کی کوشش کرتے ہیں اس اُمید پر کہ اُن کی دعاوٗں کاجواب اُن کو مِل جائے گا۔

سچائی یہ ہے کہ اگر ہم نئے سرے سے پیدا ہوئے ہیں توہم راستباز ہیں۔ عین ممکن ہے کہ ہم ہر کام اچھّے طریقہ سے نہ کر پائیں؛ لیکن ہم مسیح کے سبب سے 100 فیصد راستباز ہیں۔  دوسرا کرنتھیوں۵ : ۲۱ میں ہمیں بتایا گیا ہے، ’’جو گناہ سے واقف نہ تھا اُسی کو اُس نے ہمارے واسطے گناہ ٹھہرایا تاکہ ہم اُس میں ہو کر خُدا کی راست بازی ہو جائیں۔‘‘ راستبازی اور ’’درست‘‘ رویہ میں میں فرق ہے۔ راستبازی ہماری حیثیت کو بیان کرتی ہے ۔۔۔۔۔۔  یعنی خُداکے سامنے ہماری حالت اورحیثیت کو۔۔۔۔۔۔ جو خُداوند یسوع مسیح کے خون کے باعث ہے۔ ہم خود کو راستباز نہیں بنا سکتے؛ صرف خُداوند یسوع کا خون ہمیں راستباز بناتا ہے، یعنی ہماری حالت ایسی ہوجاتی ہے کہ جیسے  ہم نے کبھی گناہ کیا ہی نہ ہو۔ اگرچہ ہم سے غلطیاں ہو جاتی ہیں لیکن خُدا ہمیں راستباز کے طور پر ہی دیکھتا ہے ۔ اورچونکہ وہ ہمیں راستباز کے طور پر دیکھتا ہے، اِس لئے ہمیں خُدا کی طرف سے یہ استحقاق ملا ہے کہ ہم دُعا کریں اورخُدا سے توقع کریں کہ وہ ہماری سُنے گا اور جواب دے گا۔ ہمیشہ بہترین رویہ پیش کرنےکی کوشش کریں اس لئے کہ آپ خُدا سے مُحبّت کرتے ہیں، اور یہ یاد رکھیں کہ وہ آپ کی دُعاوٗں کو سُنتا اورجواب دیتا ہے کیونکہ وہ بھلا ہے نہ کہ آپ۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:  آپ خُدا کے فضل سے راستباز ٹھہرائے گئے ہیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon