بعض اوقات آپ کو صرف کھڑے رہنا ہے

بعض اوقات آپ کو صرف کھڑے رہنا ہے

اور سارا یہوداہ اپنے بچّوں اور بیویوں اور لڑکوں سمیت خُداوند کے حضور کھڑا رہا۔  (۲ توایخ ۲۰ : ۱۳)

آج کی آیت مجھے اس لئے پسند ہے کہ ایک پوری قوم خدا کے سامنے کھڑی تھی۔ غور طلب بات یہ ہے کہ خدا کی بادشاہی میں ایمان سے کھڑے رہنا ایک عمل (حرکت) ہے۔ اگرچہ یہ جسمانی عمل تو نہیں لیکن یہ روحانی عمل ہے۔ اکثر ہماری زندگیوں میں دنیاوی طور پربہت کچھ کرتے ہیں اور روحانی طور پر بہت کم یا کچھ بھی نہیں کرتے۔ لیکن جب ہم خُداوند کے انتظار میں کھڑے رہنے کے لئے اپنے اندر نظم و ضبط پیدا کرتے ہیں ہم ایک بڑے مضبوط روحانی عمل سے جڑ جاتے ہیں۔ کوئی بھی حرکت نہ کرنے کے لئے تیار ہونا خُداوند کے لئے ایک پیغام ہے کہ ،’’ میں اُس وقت تک تیرا انتظار کروں گا/گی جب تک تو اِن حالات میں کچھ  نہیں کرتا۔ اس دوران، میں پُر سکون رہوں گا/گی اور تیرا انتظار کرتے ہوئے زندگی سے لطف اندوز ہوں گا/گی۔‘‘

یہوداہ کے لوگوں کے پاس کھڑے ہونے کے بجائے کچھ کرنے کی بہت سی وجوہات تھیں لیکن وہ خدا کے حضور کھڑے تھے۔ ان کا سامنا ایک بہت بڑی طاقت سےتھا جو ان کی زمین کو تباہ کرنے اوران کو غلام بنانے کی دھمکی دے رہی تھی۔ ضرور بغاوت یا اپنا دفاع کرنے کی آزمائش ان پر آئی ہوگی لیکن انہوں نے کوئی حرکت نہیں کی۔ وہ صرف کھڑے رہے، خدا کا انتظارکرتے رہے اور اس نے ان کو معجزانہ طور پر رہائی بخشی۔

خدا کا انتظار کرنے سے قوت آتی ہے (دیکھیں یعسیاہ ۴۰ : ۳۱)۔ ہوسکتا ہے کہ ہمیں اس زور کی ضرورت پڑے جو خدا کا انتظار کرنے کے دوران ہمیں ملی ہے تاکہ ہم وہ کریں جس کی خدا راہنمائی کے دوران ہدایت کرتا ہے ۔ وہ لوگ جو خداوند کا انتظار کرتے ہیں اس کی آوازسنتے ہیں، جواب موصول کرتے ہیں، راہنمائی حاصل کرتےہیں اور جو خُدا اُن سے کہتا ہے اُس کی فرمانبرداری کےلئے زور حاصل کرتے ہیں۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:  خُدا کے سامنے خاموش کھڑے رہنا اِیمان کا عمل ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon