اطمینان

اطمینان

تو خُدا کا اطمینان… جو سمجھ سے بالکل باہر ہے تمہارے دِلوں اورخیالوں کو مسیح یسوع میں محفوظ رکھے گا۔   (فلپیوں۴ : ۷)

میں نے اس بارے میں بہت دفعہ لکھا ہے کہ خدا اطمینان کے وسیلہ سے اپنے لوگوں کی راہنمائی کرتا ہے،لیکن میں ایک بار پھر اس کا ذکر کرنا چاہتی ہوں کیونکہ یہ اہم حقیقت ہے۔ جب لوگ ایسے کام کرتے ہیں جن کے بارے میں ان کے اندر اطمینان نہیں ہوتا ان کی زندگیاں اذیت ناک بن جاتی ہیں اور وہ کسی کام میں کامیاب نہیں ہوتے۔ ہمیں اطمینان کی تلاش کرنی چاہیے۔

آج کی آیت ہماری یقین دہانی کرتی ہے کہ خدا اطمینان کے وسیلہ سے ہماری راہنمائی کرتا ہے۔ اگرآپ کچھ کررہے ہیں، مثال کے طور پر ٹیلی وژن دیکھ رہے ہیں اور اچانک آپ کا اطمینان جاتا رہتا ہے تو یہ خُدا کی آواز ہے۔ اس کام کے دوران اطمینان کا جاتا رہنا دراصل خدا کی آواز ہے جو آپ سے کہہ رہی ہے کہ ،’’ جو تم دیکھ رہے ہواُسے بند کردو۔ یہ تمہارے لئے اچھّا نہیں ہے۔‘‘

اگر کسی بات کے دوران آپ کا اطمینان جاتا رہتا ہے، خُدا آپ سے ہم کلام ہے۔اُسی وقت معافی مانگ لینے سے آپ بہت سی مشکلات سے بچ جائیں گے۔ آپ کہہ سکتے ہیں، ’’اس بات کے لئے میں معافی کا/کی خواستگار ہوں۔ میں نے غلط بات کی ہے؛ برائے مہربانی مجھے معاف کیجئے۔‘‘ خدا ہمارے تمام فیصلوں میں شامل ہونا چاہتا ہے۔ وہ بہت سے طریقوں سے ہمارے احساسات کو استعمال کرتے ہوئے ہمیں اپنے فیصلوں سےآگاہ کرتا ہے ان میں سے ایک طریقہ یہ ہے کہ اپنی رضامندی ظاہر کرنے کے لئے وہ اپنا اطمینان ہمارے دلوں میں انڈیلے گا یا اپنا اطمینان چھین کراپنی ناراضگی کا اظہارکرے گا۔

اگر ہمارے اندر اطمینان نہیں ہے تو ہم خُدا کی فرمانبرداری نہیں کررہے کیونکہ ہمیں اپنے دلوں میں خداکے اطمینان کوقاضی کی مانند فیصلہ کرنےکی اجازت دینی چاہیے (دیکھیں کلسیوں ۳ : ۱۵)۔ جب بھی ہمارا اطمینان جاتا رہتا ہے ہمیں ٹھہرنا اور خدا کی آواز کے لئے حساس بننا ہے۔ اطمینان ہمارے دلوں میں قطب نما کی طرح کام کرتا ہے جو صیح سمت میں ہماری راہنمائی کرتا ہے۔ اس لئے خُدا بائبل میں فرماتا ہے: ’’سب کے ساتھ میل ملاپ رکھنے اوراس پاکیزگی کے طالب رہو جس کے بغیر [کبھی] کوئی خُداوند کو نہ دیکھے گا۔‘‘ (عبرانیوں ۱۲ : ۱۴)۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:  اطمینان کی پیروی کرنے سے آپ مصیبت سے بچ جائیں گے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon