آج شُکرگزار ہوں اور خوشی منائیں

آج شُکرگزار ہوں اور خوشی منائیں

یہ وُہی دِن ہے جِسے خُداوند نے مُقرّر کِیا۔ ہم اِس میں شادمان ہوں گے اور خُوشی منائیں گے۔  زبُور 118 : 24

 اکثر نوجوان والدین اپنے بچّوں کے ساتھ اس وقت تک خوش نہیں ہوتے جب تک وہ عمر کے خاص حصہ کو نہیں پہنچ جاتے۔ جب ان کا بچہ شیرخوار ہوتا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ "ہم اس وقت خُوش ہوں گے جب یہ ڈائیپر لگانا چھوڑ دے گا (یا جب یہ دانت کاٹنا بند کردے گا یا چلنا سیکھ لے گا)۔ پھر وہ کہتے ہیں کہ "ہم اُس وقت خُوش ہوں گے جب یہ کے.جی. کلاس میں چلا جائے گا یا پھر وہ کہتے ہیں کہ "ہم اُس وقت خوش ہوں گے جب ہمارا بچّہ اسکول میں پڑھے گا اور پھر وہ کہتے ہیں کہ "ہم اُس وقت خُوش ہوں گے جب یہ گریجویشن کر لے گا۔”

یہ سلسلہ چلتا رہتا ہے اور بچّہ بڑا ہو کر جا چکا ہوتا ہے اور والدین اس کی زندگی کے کسی بھی حصہ سے صحیح طور پر لطف اندوز نہیں ہوتے۔ وہ ہمیشہ خُوش ہونے کے وقت کا انتظار کرتے رہے۔ میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں – خُوش ہونے کے لئے کامل وقت کا انتظار نہ کریں۔ زندگی کے ہر مرحلے کے لیے خُدا کا شُکر کریں۔ خُدا میں مسرُور اور خُوش ہونا سیکھیں۔ آج کے دن اور اپنی زندگی کے ہر دن۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ میں زندگی کے اس وقت کے لئے تیرا/تیری شُکرگزار ہوں۔ جب مجھے مسائل اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑے تومجھے یہ یاد رکھنے میں میری مدد فرما کہ تُونے میرے ساتھ   بھلائی کی ہے اور مدد کر کہ میں آج کے دن کے لیے تیرا/تیری شُکرگزار ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon