خُدا آپ میں بستا ہے

خُدا آپ میں بستا ہے

تم مجھ میں قائم رہو اور میں تم میں۔ [تم مجھ میں بسو اور میں تم میں بسوں گا۔]  (یوحنا ۱۵ : ۴)

خُدا ہم میں کیوں بسنا چاہتا ہے؟ اوروہ کس طرح ہمارے باطن میں اپنا مسکن بنا سکتا ہے؟ کیونکہ وہ تو پاک ہے اور ہم کمزور ہیں یعنی کمزور انسانی جسم، خطاوٗں اور ناکامیوں کے ساتھ۔

اس کا جواب سادہ ہے: وہ ہم سے پیار کرتا ہے اوراس نےہمارے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ ایسا کرتا ہے کیونکہ وہ خُدا ہے؛ اس کے اندر اپنی مرضی کےمطابق کام کرنے کی صلاحیت موجود ہے، اُس نے ہمارے دلوں کو منتخب کیا اورچُنا ہے تاکہ اپنا گھر بنائے۔ اس انتخاب کی بنیاد ہمارے نیک کام نہیں جو ہم نے کئے یا کر سکتے ہیں؛ اس کا مکمل انحصار خدا کے فضل، قوت اور رحم پر ہے۔ ہم خُداوند یسوع پر اِیمان لا کر خُدا کا مسکن بن سکتے ہیں (جیسا کہ خُدا نےہمیں بائبل میں ہدایت دی ہے)۔

آج کی آیت میں اس حقیقت پر زور دیا گیا ہے کہ ہمیں خُداوند یسوع پر ایمان رکھنا ہے کہ اُسے خدا نے بھیجا تاکہ ہم اُس کے ساتھ رفاقت رکھیں۔ اس پر ایمان رکھنے کے باعث ہم اس کی آواز سن سکتے ہیں، اپنے دلوں میں اس کا کلام لے سکتے ہیں اور اس کی حضوری کومحسوس کرسکتے ہیں۔

ہمارا ایمان ہونا چاہیے کہ خُداوند یسوع انسانوں کےلئے خدا کی آسمانی بخشش ہےاور اس کے ساتھ ساتھ ہمیں سادگی سے یہ بھی ایمان رکھنا ہے کہ خُداوند یسوع کی قربانی ہمارے گناہوں کے لئے کافی ہے تاکہ ہم خدا کی حضوری میں داخل ہوسکے ۔ ہم خُدا کا مسکن بن جاتےہیں جب ہم خداوند یسوع کواپنا خداوند اورنجات دہندہ قبول کرتے ہیں۔ اس مقام پر، پاک روح قدرت سے وہ ہماری زندگی میں ایک عجیب کام شروع کرتا ہے۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:  اِس بات کی یقین دہانی کرلیں کہ خُدا آپ کے اندرآرام سے رہتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon