سب سے پہلے خُدا کے پاس جائیں

سب سے پہلے خُدا کے پاس جائیں

وہ مجھے پکارے گا اور میں اُسے جواب دوں گا؛ میں مصیبت میں اُس کے ساتھ رہوں گا، اور عزّت بخشوں گا۔  (زبور ۹۱ : ۱۵)

ایک دفعہ میرے ایک رشتہ دار نے کچھ ایسا کیا جس سے مجھے بےحد تکلیف پہنچی اور مجھے ایسا محسوس ہوا کہ مجھے رد کیا گیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد میں کار میں بیٹھی ہوئی تھی اور جذباتی طور پر بہت دردمحسوس کررہی تھی تب میں نے کہا، ’’اَے خُدا مجھے تیری تسلی کی ضرورت ہے۔ میں ان احساسات سے چھٹکارا پانا چاہتی ہوں۔ میں کڑاوہٹ اورنفرت سے بھرنا نہیں چاہتی۔ اس شخص نے پہلے بھی مجھے اسی قسم کا درد دیا ہے لیکن میں اپنا آج کا دن برباد کرنا نہیں چاہتی۔ اوراس رویے کو برداشت کرنا میرے لئے مشکل ہے اس لئے مجھے تیری مدد کی ضرورت ہے۔‘‘

کیا آپ جانتے ہیں کہ کیا ہوا؟ خُدا نے وہ درد مجھ سے لے لیا اور میرے برے احساسات جاتے رہے! لیکن کتنی بار ہم اس کے پاس جانے کے بجائے انسانوں کی طرف رجوع کرتے ہیں، اور اس غلط فہمی میں مبتلا ہوجاتے ہیں کہ سب کچھ اُنہیں بتانے سے ہمیں تسلی ملے گی، لیکن ایسانہیں ہوتا۔ حقیقت یہ ہے کہ جب ہم اپنی تکلیف کے بارے میں گفتگو کرتے ہیں تو اِس سے ہمارے جذبات میں درد بڑھ جاتا ہے اورہمارے لئے قابو پانا اور بھی مشکل ہوجاتا ہے۔ ہماری عادت ہے کہ خدا کے پاس جانے سے پہلے ہم تمام حربے آزما لیتے ہیں لیکن کسی بھی طرح سے ہمارےحالات تبدیل نہیں ہوتے۔ اگر ہم ہر حادثے اور ہر قسم کےجذباتی درد کے لئے سب سے پہلے دعا کریں تو ہم اچھے طریقہ سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔ اگر ہم مکمل طور پر خُدا پر بھروسہ کریں اوراس کو بتائیں کہ کسی بھی چیز اور شخص سے زیادہ ہمیں اس کی ضرورت ہے توہم اپنی زندگیوں میں بڑی رہائی حاصل کریں گے۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:  خُدا کو سب سے پہلے سب کچھ بتائیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon