آپ مسیح کے ایلچی ہیں

آپ مسیح کے ایلچی ہیں

پس ہم مسِیح کے ایلچی ہیں۔ گویا ہمارے وسِیلہ سے خُدا اِلتماس کرتا ہے۔ ہم مسِیح کی طرف سے (مسیح کے شخصی نمائندوں کے طور پر) مِنّت کرتے ہیں کہ خُدا سے میل مِلاپ کر لو۔ 2 کُرِنتھِیوں 5 : 20

خُدا نے ہمیشہ اپنے لوگوں سے کہا ہے اوراَب بھی ہم سے کہہ رہا ہے کہ: "ہم آپس میں شراکت دار ہیں۔ آج بھی تم زمین پرمیرا بدن ہو۔”  ہم زمین پرخُدا کی نمائندگی کرتے ہیں ۔ ہم اُس کا منہ، اُس کے ہاتھ، اُس کے پاؤں اوراُس کا چہرہ ہیں۔ ہم وہ ہیں جو اُس کے دِل کو ظاہرکرتے ہیں، اس کی مُحبّت کو ظاہر کرتے اور اپنے اِرد گرد والوں پراُس کی طاقت کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ بہت زبردست بات ہے اور یہ وہ چند باتیں ہیں جن کے لئے ہم شُکر گزار ہوسکتے ہیں!

عاجزی سے، ہمیں ہرروز یہ دُعا کرنے کی ضرورت ہے: "اَے باپ میں شُکرگزار ہوں کہ مجھے آج کی دُنیا میں تیرا نمائندہ بننے کا موقع ملا ہے۔ تو مجھے استعمال کرتا ہے میں اس کے لئے تیرا/تیری شُکرگزار ہوں۔” اگرہم حکمت اور اپنے اور دوسروں کے لئے آسمانی زور پانے کے لئے دُعا کریں گے تو یہ بڑی دانشمندانہ بات ہوگی۔ خُدا کے فضل سے ہم اُس کے شراکت دار بن سکتے ہیں تاکہ اس کے منصوبے ہماری اور ہمارے اِرد گرد والوں کی زندگیوں میں پورے ہوں۔


شُکرگزاری کی دُعا

میں شُکر گزار ہوں اَے باپ کہ تُو اپنا خزانہ مٹی کے برتنوں میں انڈیلتا ہے۔ تیرا/تیری شُکر گزار ہوں کہ تُو مجھے استعمال کرتا ہے تاکہ تیری مُحبّت، مہربانی، طاقت اور فضل کو اپنی ارد گرد کی دُنیا پر ظاہر کروں۔ مدد کر کہ آج کی دُنیا میں تیرا/تیری نمائندہ بن سکوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon