آپ کے اندر خزانہ ہے

آپ کے اندر خزانہ ہے

لیکن ہمارے پاس یہ خزانہ [انجیل کی الہیٰ روشنی] مٹی کے برتنوں میں [نازک، انسان] رکھا ہے تاکہ یہ حد سے زیادہ قدرت ہماری طرف سے نہیں بلکہ خدا کی طرف سے معلوم ہو۔ (۲ کرنتھیوں ۴ : ۷)

میری زندگی کی سب سے بڑی خواہش خُدا کی آواز سُننا ہے اور میں ہر وقت اس کی مستقل حضوری سے آگاہ رہنا چاہتی ہوں اور میرا ایمان ہے کہ آپ کی بھی یہی خواہش ہے اس لئے آپ یہ کتاب پڑھ رہے ہیں ۔ میں پہلے بھی یہ بتا چکی ہوں کہ بہت سال پہلےجب میں خُداوند یسوع پر ایمان لائی اس وقت میں خدا کے ساتھ قریبی تعلق سے لطف اندوز نہیں ہورہی تھی۔ میں محسوس کرتی تھی کہ میں اس کی طرف بڑھتی ہوں اوراپنے مقصد میں ناکام ہوجاتی ہوں۔ ایک دن جب میں شیشہ کے سامنے کھڑی ہو کر بال بنا رہی تھی، میں نے اس سے ایک سادہ سا سوال کیا کہ:’’ اَے خُدا میں ہمیشہ ایسا کیوں محسوس کرتی ہوں کہ میں آگے بڑھتی ہوں لیکن تجھ تک پہنچ نہیں پاتی؟‘‘ فوراً میں نے اپنے دل میں یہ الفاظ سُنے: ’’جائیس تم باہر تلاش کررہی ہوں جب کہ تمہیں اندر تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘ میں آپ کو اس کی تشریح بیان کرتی ہوں: خُدا کا کلام بتا تا ہے کہ وہ ہمارے اندر بستا ہے، لیکن کچھ لوگ اس سچائی کو سمجھنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں۔ آج کی آیت بیان کرتی ہے کہ ہمارے اندر خُدا کی حضوری کا خزانہ موجود ہے؛ لیکن خُداوند یسوع پر اِیمان لانے والے بہت سے لوگ اس کی حضوری اور مستقل رفاقت کاتجربہ نہیں کرپاتے۔

میں خُدا تک پہنچنے کی کوشش کررہی تھی، لیکن سچائی یہ تھی کہ اپنے فضل اور رحم میں وہ میرے پاس آیا اور میرے اندر اپنا گھر بنا لیا۔ خُدا کے فرزند ہونے کے ناتے آپ کے لئے بھی یہی سچ ہے۔ وہ آپ کے ساتھ ہروقت موجود ہے، اوروہ آپ کا زور، اطمینان، خوشی اور مدد ہے۔ وہ آپ سے بات کرنا چاہتا ہے، پس اپنے دل میں اس کی آواز سننا شروع کردیں اور آپ کو پتہ چل جائے گاکہ وہ آپ کی سوچ سے بھی زیادہ آپ کے قریب ہے۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: خُد اکو باہر تلاش نہ کریں؛ اسے اپنے اندر تلاش کریں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon