آپ کے لئے خُداوند یسوع کی دُعا

آپ کے لئے خُداوند یسوع کی دُعا

لیکن اب مَیں تیرے پاس آتا ہُوں اور یہ باتیں دُنیا میں کہتا ہُوں تاکہ میری خُوشی اُنہیں پُوری پُوری حاصِل ہو [تاکہ میری خوشی اُن میں پوری ہو، تاکہ میرا اطمینان اُن کی روحوں کو کامل کردے، تاکہ وہ اپنے اندر میری شادمانی حاصل کریں، جو ان کے دِلوں کو بھر دے]۔ یُوحنّا 13:17

جب خُداوند یسوع نے یُوحنّا 13:17 میں باپ سے دُعا کی، تو اُس نے درحقیقت دُعا کی کہ ہمیں خوشی ملے۔ اُس نے کہا، ”مَیں یہ باتیں دُنیا میں کہتا ہُوں… تاکہ میری خُوشی اُنہیں پُوری پُوری حاصِل ہو…” خُداوند یسوع کے اندر ایک خواہش تھی کہ ہمیں خوشی ملے اوراُس نے اس کے بارے میں ایسے زوردار الفاظ استعمال کئے اور دُعا کی جس کے سبب سے ہمارے لئے شک کی کوئی گنجائش نہیں رہتی کہ خُدا چاہتا ہے کہ ہم خُوش رہیں اور اپنی زندگیوں سے لطف اندوز ہوں؟

اگر خُدا کی یہ خواہش ہے کہ ہم زندگی سے لطف اندوز ہوں تو پھر اتنے لوگ دُکھی اور ناخُوش کیوں ہیں؟ شاید اِس کی وجہ یہ ہے کہ ہم زندگی سے لطف اندوز ہونے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہی نہیں ہیں۔ ہم ایک پھندے میں پھنسے ہوئے ہیں کہ بس زندہ رہو اور سب کچھ برداشت کرتے رہو اور لطف اندوز نہ ہو۔ لیکن اگر آپ اپنی سوچ کو تبدیل کریں گے تو آپ زندگی سے لطف اندوز ہونا سیکھ لیں گے۔ آپ جتنا زیادہ زندگی سے لطف اندوز ہوں گے، آپ کے آس پاس رہنا اتنا ہی خوشگوار ہوگا، لہذا تاخیر نہ کریں اور آج ہی شروع کریں۔


شُکرگزاری کی دُعا

مَیں تیرا شُکر اَدا کرتا/کرتی ہوں اَے باپ، کہ تیری مرضی ہے کہ میں خُوش رہوں۔ حالات چاہے کیسے ہی کیوں نہ، مَیں اس طرح کی زندگی گزارنے کا انتخاب کروں گا/گی جو تو نے میرے لئے مقّرر کی ہے۔ تیرا شُکر ہو کہ مَیں اپنی زندگی کے ہر دن حد سے زیادہ اور بھرپور خُوشی حاصل کرسکتا/سکتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon