اَب تک کی بہترین ڈیل

اَب تک کی بہترین ڈیل

کیونکہ خُدا نے دُنیا سے اَیسی مُحبّت رکھّی [یہاں تک] کہ اُس نے اپنا اِکلَوتا (یکتا) بیٹا بخش دِیا تاکہ جو کوئی اُس پر (بھروسہ کرے، اُس سے لپٹا رہے، انحصار کرے) اِیمان لائے ہلاک (تباہی کی طرف جانا، کھو جانا) نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زِندگی پائے۔   یُوحنّا 16:3

میں نے تجربہ کیا ہے کہ بہت دفعہ ہمیں کسی ڈیل کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ یہ ایسی ڈیل ہے جو آپ کو زندگی میں بس ایک ہی بار ملے گی لیکن بعد میں پتہ چلتا ہے کہ جیسا بتایا گیا تھا وہ ڈیل ویسی اچھّی نہیں تھی۔ ایسی باتوں کا مقصد عام طور پر صرف یہ ہوتا ہے کہ ہم وقتی طورپرجذبات میں آکر متحرک ہوجائیں اورجلدی سے کوئی فیصلہ کرلیں اورہمیں اس "حیرت انگیز’’ زندگی میں ایک بار، دوبارہ کبھی نہ ملنے والی ڈیل سے ہاتھ  نہ دھونے پڑجائیں۔

خُدا کا شُکر ہے کہ جو کچھ وہ ہمیں خُداوند مسیح میں پیش کرتا ہے وہ ایسی پیشکش نہیں ہے جو دُنیا میں لوگ چیزیں  بیچنے کے لئے جھوٹ بول کر استعمال کرتے ہیں۔ یہ پیشکش ہرکسی کے لیے ہے، جب بھی اُنہیں ضرورت ہو! خُداوند یسوع ہمارا عوضی اور کفارہ ہے اور اُس نے ہماری قیمت اَدا کی ہے۔ وہ مجرم بن گیا تاکہ ہم بے قصور ٹھہرائےجائیں۔ وہ بے گناہ تھا، پھر بھی اُس نے ہم سب کی بدکرداری اپنے اُوپر لے لی (دیکھیں یسعیاہ 11:53)۔ آج اپنی زندگی شُکر گزاری کے ساتھ گزاریں کہ آپ کی نجات ایک مفت انعام ہے۔ اس سے بڑی کوئی ڈیل نہیں!


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، مَیں شُکر گزار ہوں کہ میرے پاس یہ ضمانت موجود ہے کہ میں  تیرے ساتھ آسمان پر ابدیت گزاروں گا/گی۔ تیرا شُکر ہے کہ یسوع نے میرے گناہوں کو دُور کیا اور مجھے اپنی راستبازی دی۔ مَیں ہرروز مسیح میں اپنی نئی زندگی کے لیے شُکرگزار رہوں گا/گی۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon