آگے بڑھیں اور مانگیں

اور ہمیں جو اُس کے سامنے دلیری (یقین دہانی، دلیری کا استحقاق)  ہے :[ہمیں یقین ہے] اِس کا سبب یہ ہے کہ اگر اُس کی مرضی (اس کے منصوبے کے مطابق) کے موافق کچھ مانگتے ہیں (درخواست کرتے ہیں) تو وہ ہماری سُنتا ہے۔  (۱ یوحنا ۵ : ۱۴)

میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ جب آپ دُعا میں خُدا کے پاس آئیں تو بڑےاعتماد سے بھر جائیں ۔ خُدا چاہتا ہے کہ ہم دُعا سے لطف اندوز ہوں لیکن ایسا اس وقت تک نہیں ہوسکتا جب تک  ہم ڈرتے رہیں گے کہ ہم سے غلطیاں سرزد ہوجائیں گی۔  وہ ہم سے وعدہ کرتا ہے کہ وہ ہماری سُنے گا اور اگر ہم اُس کی مرضی کے مطابق دُعا کرتے ہیں وہ ہمیں جواب بھی دے گا، لیکن اگر ہم اس کی مرضی کے مطابق نہیں مانگتے تو پھر کیا ہوگا؟ ہماری پوری کوشش تو یہی ہونی چاہیے کہ ہم اُس کی مرضی کے مطابق مانگیں لیکن ہمیں دشمن کو یہ اجازت نہیں دینی کہ وہ ہمیں اتنا خوف زدہ کردے کہ ہم اپنے دِل کی بات خُدا سے نہ کہہ سکیں۔

اگر ہم خُدا کی مرضی کے مطابق نہیں مانگتے تو زیادہ سے زیادہ یہی ہو گا کہ ہمیں وہ چیز نہیں ملے گی ۔۔۔۔۔۔ اوراِس میں تو ہماری ہی بھلائی ہے! خُدا ہمارے دلوں سے واقف ہے اور اگر ہم غلطی سے اُس کی مرضی کے برخلاف مانگیں گے تو وہ ہم سے ناراض نہیں ہوگا۔ ہمیں اس کے پاس دوحالتوں میں نہیں جانا چاہیے ایک تو غلطی ہو جانے کے خوف میں اور دوسرا یہ کہ اگر ہم اس سے کچھ زیادہ مانگ لیں گے تو وہ ناراض ہو جائے گا۔ میرا طریقہ یہ ہے کہ میں خُدا سے اپنی چاہت اور ضرورت کے مطابق مانگتی ہوں اور کوشش کرتی ہوں کہ وہ خُدا کےکلام اوراس کی مرضی کے مطابق ہو اورپھرکہتی ہوں، ’’اے خدا اگر میں نے کچھ ایسا مانگ لیا ہے جو میرے لئے اچھّا نہیں ہے، تو میں تجھ پر بھروسہ رکھتی ہوں کہ تو مجھے وہ نہیں دے گا۔‘‘ ایمان سے دلیری کے ساتھ اُس کے پاس جائیں،  اس کے جواب کی توقع کرتے ہوئے۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:  آگے بڑھیں اور مانگیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon