اپنی جان دینا

اپنی جان دینا

 جو اپنی جان کو عزِیز رکھتا ہے وہ اُسے کھو دیتا ہے اور جو دُنیا میں اپنی جان سے عداوت رکھتا ہے وہ اُسے ہمیشہ کی زِندگی کے لِئے محفُوظ رکھّے گا۔ [جسے یہاں زمین پر اپنی زندگی سے کوئی مُحبّت نہیں، اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے، بلکہ اسے حقیر سمجھتا ہے، وہ اپنی زندگی کو ہمیشہ کے لیے محفوظ رکھتا ہے۔]      یُوحنّا 25:12

جب ہمیں پتہ ہوتا ہے کہ خُدا ہم سے کچھ کرنے کو کہہ رہا ہے تو ہم اکثر سوالات کی بوچھاڑ سے بات شروع کرتے ہیں: اگر مَیں یہ کام کروں تو مجھے کیا کیا چھوڑنا پڑے گا؟ اگر مَیں یہ کروں تو اس کی مجھے کیا قیمت چکانی پڑے گی؟ اگر مَیں ایسا کروں تو میں کتنا بے آرام ہو جاؤں گا/گی؟ وغیرہ۔

سچ یہ ہے کہ ہم جو کچھ بھی خُدا کے لیے کرتے ہیں اُس کے لیے ہمیں کوئی نہ کوئی قربانی دینی پڑتی ہے۔ جب ہم اُس سے مُحبّت کا دعویٰ کرتے ہیں تو اِس عمل میں ہمیں جانیں دینے کے لئے بھی تیار رہنا چاہیے۔ اگر خُدا آپ سے کچھ کرنے کے لیے کہہ رہا ہے اورآپ تاخیر کر رہے ہیں کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ اس کے لیے آپ کو قربانی دینی پڑے گی، مَیں آپ سے درخواست کرتی ہوں کہ آگے بڑھیں اور اس کام کو سرانجام دیں۔ جب ہم جان لیتے ہیں کہ ہم نے خُداوند کی مکمل اطاعت کی ہے تو اس سے بہتر کوئی احساس نہیں ہے۔

جب خُدا آپ کو بُلائے یا آپ کے دِل میں وہ ڈالے جو وہ آپ سے چاہتا ہے تو قربانی دینے سے مت ڈریں ۔ آپ کی زندگی کے لیے اُس کا منصوبہ آپ کے تصور سے بھی بہت عظیم ہے۔ شُکر گزار ہوں کہ اُس کا منصوبہ بہترین ہے اور تہیہ کرلیں کہ آپ قیمت اَدا کریں گے اور امتحان پاس کریں گے۔ مَیں آپ کو یقین دلاتی ہوں کہ آپ کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔


شُکرگزاری کی دُعا

مَیں آج تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں، اَے باپ، کہ میں تیرے لیے جو بھی  قربانی دیتا/دیتی ہوں اس کا نتیجہ ہمیشہ میرے لئے غظیم فائدے کی صورت میں نکلتا ہے۔ مجھے ایمان اور طاقت سے بھر دے کہ وہ سب کروں جس کے لیے تُو مجھے بُلا رہا ہے۔ مَیں اپنی زندگی کے ہر ایک شعبے میں تیری آواز کو سُننے اور عمل کرنے کا انتخاب کرتا/کرتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon