ایک وقت میں ایک قدم

ایک وقت میں ایک قدم

اور خُداوند نے ابرام سے کہا کہ تواپنے وطن اور اپنے ناتے داروں کے بیچ سے اور اپنے باپ کے گھر سے نکل کر [اپنے فائدے کے لئے] اُس ملک میں جا جو میں تجھے دکھاوٗں گا۔ (پیدائش ۱۲ : ۱)

ابرہام نے خُدا پر بھروسہ کرنا سیکھ لیا تھا کہ وہ ایک وقت میں ایک قدم اس کی راہنمائی کرے گا۔ اس کی کہانی پیدائش ۱۲: ۱ میں شروع ہوتی ہے جو آج کی آیت بھی ہے۔ اس آیت پر غورکریں یہاں خُدا نے اسے ایک قدم اُٹھانے کے لئے کہا دوسرے قدم کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ دراصل اُس نے اُسے بتایا کہ جب تک وہ پہلا قدم اُٹھا نہیں لیتا اسے دوسرا قدم نہیں بتایا جائے گا۔ یہ بہت سادہ ہے، لیکن خُدا کے بات کرنے کے طریقہ کے بارے میں گہری اور دانشمندانہ حقیقت ہے: وہ ہماری راہنمائی کرتا ہے ایک وقت میں ایک قدم کے اصول کے تحت۔

بہت سے لوگ پہلا قدم اُٹھانے سے انکار کردیتے ہیں جب تک وہ اگلے دو، تین ، چاراور پانچ قدم سمجھ نہیں لیتے۔ اگر آپ ایسے ہیں میں اُمید کرتی ہوں کہ آپ آج یہ سبق سیکھ لیں اور اپنی زندگی میں خدا کے منصوبہ کے مطابق پہلا قدم بھروسہ کے ساتھ اُٹھاتے ہوئے آگے بڑھیں ۔ پہلے چند اقدام کے بعد آپ کا اِیمان بڑھے گا کیونکہ آپ جان جائیں گے کہ ہرقدم جو خُدا آپکو لینے کی ہدایت دیتا ہے اس کے پیچھے ایک ٹھوس وجہ ہے ۔

خُدا نے ابرہام کوایک مشکل قدم اُٹھانے کے لئے کہا یعنی ہر وہ چیز اورشخص جسے وہ جانتا تھا اُسےچھوڑدے۔ لیکن خُدا نے اس سے وعدہ کیا کہ یہ قدم اس کے فائدہ کے لئے ہیں۔

جب ہم خُدا کی فرمانبرداری کرتے ہیں ہم برکت حاصل کرتے ہیں۔ ہماری زندگیوں کے لئے خدا کا ایک اچھا منصوبہ ہے، ایسا منصوبہ جو ہمارے فائدے کے لئے ہے۔ ہمیں صرف اس میں چلناہے ۔۔۔۔۔۔ ایک وقت میں ایک قدم۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: ایک وقت میں ایک قدم کے اصول کے تحت خُدا کی آواز کی فرمانبرداری کریں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon