با برکت اور باعث برکت ہونا

با برکت اور باعث برکت ہونا

ہر ایک (صرف) اپنے ہی اَحوال پر نہیں بلکہ ہر ایک دُوسروں کے اَحوال پر بھی نظر رکھے۔  فِلِپّیوں 2 : 4

ہر ایک کو برکت کی ضرورت ہے۔ ہم سب کو حوصلہ افزائی، صلاح ، تعریف  اور سراہے جانے کی ضرورت ہے. اور آپ کے اندر دوسروں کو برکت دینے کی صلاحیت موجود ہے۔ شُکر ادا کریں کہ خُدا نہ صرف آپ کو برکت دیتا ہے بلکہ اس نے آپ کودوسروں کے لئے باعث برکت ٹھہرایا ہے۔ ہم سب کبھی کبھار تھک جاتے ہیں اور ہمیں دوسرے لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ ہمیں بتائیں کہ ہم بیش قیمت اور قابلِ قدر ہیں۔

مجھے یقین ہے کہ خُدا ہمیں برکت دیتا ہے تاکہ ہم دوسروں کے لئے برکت بن سکیں — نہ صرف چند جگہوں پر بلکہ ہر جگہ جہاں ہم جاتے ہیں۔ ضرورت مند لوگوں کو تلاش کریں اور انہیں برکت دیں۔ جو کچھ آپ کے پاس ہے ان کے ساتھ بانٹیں جو آپ سے کم خوش قسمت ہیں۔ اور یاد رکھیں ہر انسان کو برکت کی ضرورت ہوتی ہے- یہاں تک کہ کامیاب لوگوں کو بھی جن کے پاس بظاہر سب کچھ ہے۔

جب آپ ضروریات کو پورا کرنے اور اپنے آس پاس کے لوگوں کی حوصلہ افزائی کے لیے زندگی گزارتے ہیں تو اس طرح آپ "بیان سے باہر خوشی” حاصل کریں گے (دیکھیں 1 پطرس 1 : 8 )۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، میں اپنی زندگی میں تیری برکتوں کے لیے بہت شُکر گزار ہوں اور میں اس بات کا/کی بھی شُکر گزار ہوں کہ تُو نے مجھے باعثِ برکت بننے کی صلاحیت بخشی ہے۔ میری مدد کر کہ ہر روز دوسروں کی مدد کرنے کے لئے اپنا ہاتھ بڑھاؤں اوران کی حوصلہ افزائی کرنے پر توجہ مرکوز کروں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon