برائی سے بھلائی

برائی سے بھلائی

اِس لئے تم مت ڈرو۔ میں تمہاری اور تمہارے بال بچوں کی پرورش کرتا رہوں گا۔ یوں اُس نے اپنی ملائم باتوں سے اُن کی خاطر کی۔  پیدائش 50 : 20

خُداوند آپ کی جان کو بحال کرنا چاہتا ہے۔ جتنا آپ اس کے قریب ہوں گے اتنا ہی زیادہ آپ اس کی شفا، زور، اور بحال کرنے کی قدرت کا تجربہ کریں گے۔ وہ آپ کو اُسی مقام پر لے جائے گا جہاں سے آپ کی زندگی کی گاڑی پٹڑی سے اُتری تھی اور اُسی لمحہ سے آگے کی ہر چیز کو درست کردے گا۔

یُوسف بائبل مقّدس کی ایک بڑی خوبصورت مثال ہے جس سے ہم سیکھتے ہیں کہ خُدا کس طرح اُن باتوں کو جن کا مقصد ہماری برائی ہوتا ہے لے کرہماری بھلائی کے لئے استعمال کرتا ہے۔ پیدایش 50 : 20 کے ایک ڈرامائی منظر میں جہاں یوسف اپنے بھائیوں سے بات کررہا ہے وہ اُن کو بتاتا ہے کہ اُنہوں نے اس کے ساتھ جس برائی کا اِرادہ کیا تھا (جو واقعی ایک بُرا کام تھا) خُدا نے اسی کو اس قحط کے دور میں استعمال کیا تا کہ اُن کو اور اُن کے خاندانوں کو اوردوسرے سینکڑوں اور ہزاروں لوگوں کو بچائے۔

میں اپنی زندگی کے حالات کے بارے میں سچائی سے یہ اِقرار نہیں کر سکتی کہ جو زیادتی میرے ساتھ ہوتی رہی میں اس کے سبب سے میں خوش ہوں۔ لیکن جب میں نے معاف کیا اور اپنی تکلیف کو خُدا کے سُپرد کیا تو اس سے جاری ہونے والی قوت کے وسیلہ سے اُس نے مجھے شفا بخشی ہے اور مجھے ایک بہتر، مضبوط، روحانی طور پر زیادہ طاقت وراور حساس شخص بنا دیا ہے۔ اس نے میری جان کو بحال کیا ہے اور خوف اور عدمِ تحفظ کے احساس کو نکال دیا ہے۔ میں اپنی زندگی کے معاملات کو سادگی اوراِیمان، مُحبّت اورمعافی سے حل کر سکتی ہوں کیونکہ خُدا نے میری جان کو بحال کیا ہے اور وہ آپ کے لئے بھی ایسا ہی کرسکتا ہے۔

اگر آپ کی زندگی میں بُرے حالات پیدا ہوئے ہیں، تو یہ یاد رکھیں کہ: صرف خُدا آپ کے حالات کو بحال کرسکتا ہے۔ وہ برائی سے بھلائی پیدا کرتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon