بِلاناغہ دُعا کریں

بِلاناغہ دُعا کریں

اور ہر وقت (ہر موقع پر، ہر قسم کے حالات میں) اور ہر طرح سے رُوح میں دُعا(ہرقسم کی دُعا) اور مِنّت کرتے رہو اور اِسی غرض سے جاگتے رہو کہ سب مُقدّسوں (خُدا کے چنے ہوئے لوگوں) کے واسطے بِلاناغہ دُعا کِیا کرو۔   اِفِسیوں 18:6

ہر وقت دُعا کرنا ’’بِلا ناغہ دُعا کرنا‘‘ ہے (دیکھیں1 تھِسّلُنیکیوں 17:5 )، لیکن ہم یہ کیسے کرسکتے ہیں؟ ہم ہر روز شُکر گزاری کا رویہ رکھتے ہوئے اور خُدا پر مکمل انحصار کرتے ہوئے ایسا کرسکتے ہیں، اور جو کچھ بھی ہم کرتے ہیں ان سب میں اپنے خیالات کو اُس کی طرف لگاتے ہوئے ہم ایسا کرسکتے ہیں۔

مجھے یقین ہے کہ خُدا واقعی چاہتا ہے کہ دُعا ہمارے طرزِ زندگی میں شامل ہو اور وہ ہماری مدد کرنا چاہتا ہے کہ ہم دُعا  کے بارے میں یہ نہ سوچیں کہ یہ مخصوص وقت میں کیا جانے والا کوئی کام ہے  بلکہ چاہیے کہ ہم اسے اپنی زندگی کے حصہ کے طو رپردیکھنا شروع کردیں، ہمیں اسے ایک ایسی باطنی سرگرمی کے طور پر دیکھنا چاہیے جو ہمارے باقی تمام کاموں کو ڈھال دیتی ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم اُس سے بات کریں اورہمیشہ اُس کی بات سُنیں —  ہمیں ہر روز اس کے ساتھ دُعا کرتے ہوئے گزارنا چاہیے اور اس طرح ہمارے دل ہمیشہ اُس کے ساتھ جڑے رہنے چاہیں۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ مَیں بہت شُکر گزار ہوں کہ تُو ہمیشہ ہمارے قریب ہے۔ مَیں دن بھر تجھ کو دُعا میں پکار سکتا/سکتی ہوں، اور تو کبھی بھی اتنا "مصروفنہیں ہوتا کہ میری دُعا نہ سُن سکے۔ دُعا میں بڑھنے میں میری مدد کر اور اسے میری زندگی کی  سب سے بڑی خوشی بنا دے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon