بچّوں کی مانند اِیمان

بچّوں کی مانند اِیمان

پس جو کوئی اپنے آپ کو اِس بچّے کی مانِند (بھروسے مند، پست، مُحبّت کرنے والا، معاف کرنے والا) چھوٹا بنائے گا وُہی آسمان کی بادشاہی میں بڑا ہو گا۔   متّی 18 : 4

ایک بچّے کا اِیمان سادہ ہوتا ہے۔ ایک بچّہ ہرچیز کا پتہ لگانے کی کوشش نہیں کرتا اور نہ ہی اپنی ضرورت کی چیز کو پانے اورحاصل کرنے کے لئے اس کا تفصیلی خاکہ تیار کرتا ہے۔ وہ محض یقین کرتا ہے کیونکہ اس کے والدین نے کہا ہے کہ وہ اُس کی دیکھ بھال کریں گے۔

شُکر ہے، ہمارے لیے بھی ایسا ہی ہو سکتا ہے۔ اِیماندار کے حیثیت سے، ہماری خُوشی اور اطمینان کی بنیاد کچھ کرنے اور حاصل کرنے پر نہیں ہے — نہ ہی ہر چیز کو تلاش کرنے اور اسے خود ٹھیک کرنے کی کوشش کرنے پر ہے۔ بلکہ یہ توایمان سے ملتیں ہیں۔

خُوشی اور اطمینان خُدا کے ساتھ تعلق کے نتیجے میں ملتے ہیں۔ زبُور 16 : 11 میں ہمیں بتایا گیا ہے کہ اُس کے حضُور کامِل شادمانی ہے۔ اگر ہم نے یسوع کو اپنا شخصی نجات دہندہ اور خُداوند قبول کیا ہے تو وہ جو امن کا شاہزادہ ہے، ہمارے اندر رہتا ہے (دیکھیں1 یُوحنّا 4 : 12- 15، یُوحنّا 14 : 23)۔ ہم خُدا کی حضوری میں اطمینان کا تجربہ کرتے ہیں، اُس سے حاصل کرتے ہیں، اور اُس کی ہدایت کے مطابق عمل کرتے ہیں۔ خُوشی اور اطمینان جاننے اور ایمان رکھنے سے ملتے ہیں – یعنی ایک سادہ، بچّوں جیسے اِیمان کے ساتھ خُداوند پر بھروسہ کرنا۔


شُکرگزاری کی دُعا

میں شُکرگزار ہوں کہ میری خُوشی اور اطمینان کی بنیاد میری اپنی قابلیت  نہیں ہے۔ اَے باپ میں شُکرگزار ہوں کہ تُو ہے جو میری سب ضرورتوں کو پورا کرتا ہے۔ آج میں تیرے پاس بچّے کی مانند اِیمان کے ساتھ آتا/آتی ہوں، اس بھروسے کے ساتھ کہ تُو میرے کسی بھی مسئلے کوحل کرسکتا ہے۔ شُکر ہو اَے باپ کہ میری زندگی کا کنٹرول تیرے ہاتھ میں ہے اورمیری خُوشی اور اطمینان تجھ میں پائے جاتے ہیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon