خُداوند کے ساتھ رفاقت

خُداوند کے ساتھ رفاقت

اور تُم مُجھے ڈُھونڈو گے [ایک اہم ضرورت کے طور پر] اور پاؤ گے۔ جب پُورے دِل سے میرے طالِب ہو گے۔  یرمِیاہ 29 :  13

اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ اور میں کتنے اصول اور فارمولے سیکھتے ہیں کیونکہ ہم اپنی مسیحی زندگی میں کبھی بھی خُداوند کے ساتھ ذاتی اور شخصی رفاقت میں وقت گزارے بغیر دیرپا فتح حاصل نہیں کرسکتے۔ فتح کسی طریقہ کارکو اپنانے میں نہیں ہے بلکہ یہ خُدا میں ہے. اگر ہمیں فتح مندی کے ساتھ زندگی گزارنی ہے تو ہمیں اپنے مسائل کو ختم کرنے کی کوشش کو چھوڑ کر اپنے حالات میں خُداوند کو تلاش کرنے کے طریقے ڈھونڈنے ہوں گے۔

اچھّی خبر یہ ہے کہ جب ہم خُدا کے ساتھ وقت گزارتے ہیں تو وہ ہم سے ملاقات کرتا ہے۔ یہ جان کرہمیں شُکر گزاری کرنی چاہیے کہ جب ہم اُسے ڈھونڈتے ہیں تو وہ ہمیں مل جاتا ہے۔ خُدا نے ہم میں سے ہر ایک کے لیے ایک شخصی منصوبہ بنایا ہے، ایک ایسا منصوبہ جو ہمیں فتح کی طرف لے جائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ اصول، فارمولے اور طریقے حتمی جواب نہیں ہیں کیونکہ ہر انسان دوسرے سے مختلف ہے اوراسی وجہ سے ایک جیسا طریقہ کار سب پر لاگو نہیں کیا جا سکتا۔ یہ تمام  طریقہ کار بہت اچھے ہوسکتے ہیں لیکن  یہ زندہ خُدا کے ساتھ  شخصی رفاقت کا متبادل نہیں ہیں۔


شُکرگزاری کی دُعا

تیرا شُکر ہو اَے باپ کہ میں تُجھ سے دِن یا رات کے کسی بھی وقت ملاقات کرسکتا/سکتی ہوں۔تُو ہمیشہ میرے لیے یہاں موجود ہے اور تُو میرے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہے۔ تیرا کلام کہتا ہے کہ جب میں تُجھے ڈھونڈوں گا/گی تو میں تُجھے پا لوں گا/گی۔ تو خُداوند آج میری مدد کر تاکہ میں تُجھے ڈھونڈ سکوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon