خُدا آپ سے مُحبّت کرتا ہے اور آپ میں اچھائی دیکھتا ہے

خُدا آپ سے مُحبّت کرتا ہے اور آپ میں اچھائی دیکھتا ہے

کیا پَیسے کی دو چِڑِیاں نہیں بِکتِیں؟ اور اُن میں سے ایک بھی تُمہارے باپ کی مرضی بغَیر زمِین پر نہیں گِر سکتی۔ بلکہ تُمہارے سر کے بال بھی سب گِنے ہُوئے ہیں۔ پس ڈرو نہیں۔ تُمہاری قدر تو بُہت سی چِڑِیوں سے زِیادہ ہے۔  متّی 10 : 29–31

غزلُ الغزلات خُدا اور اس کے لوگوں کے درمیان مُحبّت بھری کہانی کی تمثیل ہے۔ اس حوالے کو غور سے دیکھیں: "(وہ پکارا) اَے میری پِیاری! تُو سراپا جمال ہے۔ تُجھ میں کوئی عَیب نہیں۔” (غزلُ الغزلات 4 : 7)۔

خُدا آپ سے مُحبّت کرتا ہے اور آپ میں اچھّائی دیکھتا ہے۔ کیا یہ زبردست بات نہیں؟ یہ یقینی طور پر شُکرگزاری کی بات ہے! خُدا دیکھتا ہے کہ آپ کیا بن رہے ہیں اور کیا بنیں گے۔ وہ آپ کی کمزوریوں کے بارے میں حد سے زیادہ فکرمند نہیں ہے۔ وہ ان سے اس وقت سے واقف ہے جب اس نے آپ کو اپنے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے کی دعوت دی۔

خُدا صرف آپ کی مُحبّت چاہتا ہے اور یہ کہ آپ اُس میں بڑھنے کے لئے رضامند ہوں۔ آپ کا وجود دُنیا کے لیے ایک تحفہ ہے۔ آپ انوکھے ہیں اور آپ جیسا کوئی اور نہیں ہے۔ ایک دن کے لیے بھی مت بھولیں کہ آپ بے حد خاص ہیں!


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ میں شُکرگزار ہوں کہ تیرا کلام مجھ پرتیری مُحبّت کو ظاہر کرتا ہے۔  اس سے قطع نظر کہ دوسرے کیا کہتے ہیں یا میں کیا محسوس کرتا/کرتی ہوں، میں اس سچائی کا یقین کرنے کا انتخاب کرتا/کرتی ہوں کہ میرا آسمانی باپ مجھ سے گہری مُحبّت کرتا ہے اوراس نے مجھے حیرت انگیزطور پر بنایا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon