خُدا سمجھتا ہے

ہمارا خُداوند بزرگ اور قدرت میں عظیم ہے۔ اُس کے فہم کی انتہا نہیں ۔ (زبور ۱۴۷ : ۵)

میں سوچتی ہوں کہ میں خوش تقریر نہیں ہوں، شایدآپ بھی یہ سوچتے ہیں کہ آپ بہت عالمانہ گفتگو نہیں کرسکتے۔ لیکن اَب میں خُدا سے بات کرتے ہوئے اپنے اندازِ گفتگو کے بارے میں زیادہ فکرمند نہیں ہوتی؛ جو میرے دِل میں ہوتا ہے میں سادگی سے خُدا کو بتا دیتی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔ اور جیسا ہوتا ہے ویسا ہی بیان کرتی ہوں ۔۔۔۔۔۔ واضح طور پر، سادگی سے اور سیدھا سیدھا۔ اِسی طرح میں اپنے شوہر سے بات کرتی ہوں؛ اِسی طرح میں اپنے بچّوں سے بات کرتی ہوں؛ اسی طرح میں اُن لوگوں سے بات کرتی ہوں جن کے ساتھ میں کام کرتی ہوں؛ اوراسی طرح میں خدا سے بات کرتی ہوں اوراسی طرح وہ مجھ سے بات کرتا ہے۔ میں اُسے مرعوب کرنے کی کوشش نہیں کرتی؛ میں اسے اپنے دل کی بات بتانے کی کوشش کرتی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔ اور میں کسی بناوٹ کے بغیر ایسا بہت اچھے طریقہ سے کر سکتی ہوں ۔

ہم جیسے ہیں خُدا نے ہمیں ایسا ہی بنایا ہے، اِس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اس کے پاس بغیر بناوٹ کے جائیں اور یہ نہ سوچیں کہ اس تک اپنی آواز پہنچانےکے لئے ہمیں کسی مخصوص طریقہ کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ جب تک ہم مخلص ہیں وہ ہماری سُنے گا۔ اوراگر ہم اپنے دِل کی بات اُسے صاف طورپر نہ بھی بتا سکیں تو بھی وہ ہماری بات سُنتا اورسمجھ لیتا ہے۔ وہ دل جو اس کی طرف مائل ہوتا ہے اس کی نظر میں قیمتی ہے اور وہ اُن باتوں کو بھی سن لیتا ہے جوہمارے منہ سےاَدا نہیں ہوتیں۔ بعض اوقات ہم بہت زیادہ دُکھی ہوتے ہیں اور دُعا نہیں کرپاتے اورصرف آہیں اور سسکیاں ہمارے منہ سےنکلتی ہیں ۔۔۔۔۔۔ لیکن خُدا ان کو بھی سمجھتا ہے۔  آج یہ جان کر تسلی پائیں کہ خُدا ہر اس بات کو جو آپ  اُسے بتا تے ہیں سُنتا اور سمجھتا ہے۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:  خُدا خالص پن کو پسند کرتا ہے؛ سادگی سے دُعا کریں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon