خُدا سے اُس کی شخصیت کے تعلق سے بات کریں

خُدا سے اُس کی شخصیت کے تعلق سے بات کریں

اور کہا اَے خُداوند ہمارے باپ دادا کے خُدا کیا تو ہی آسمان میں خُد ا نہیں؟ اور کیا قوموں کی مملکتوں پر حکومت کرنے والا تو ہی نہیں۔ زور اور قدرت تیرے ہاتھ میں ہے ایسا کہ کوئی تیرا سامنا نہیں کرسکتا ۔  (۲ تواریح ۲۰ : ۶)

جب یہوسفط بادشاہ مصیبت میں تھا وہ خُدا کے پاس گیا۔ لیکن وہ خُدا کے پاس صرف اپنا مسئلہ لے کر نہیں گیا؛ اُس نے خُدا سے اُس کی ہستی کے بارے میں بات کی ۔ خُدا سے محض اپنے مسئلہ کے بارے میں بات کرنے کی بجائے چاہیے کہ ہم اُس سے اس کے تعلق سے بات کریں۔ ہمیں اُسے کہنا چاہیے کہ وہ کس قدر مہیب ہے، اوراُس نے ہم پر کتنی مہربانیاں کی ہیں، اوراُس نے ماضی میں ہمارے لئے کیا کچھ کیا ہے اور یہ کہ ہم جانتے ہیں کہ اپنی قدرت سے وہ بہت کچھ کرنے کے قابل ہے ۔ جب ہم اِس طرح اُس کی پرستش اورتعریف کرچکیں پھر ہمیں اپنا مسئلہ اُس سے بیان کرنا چاہیے۔

میرے جان پہچان والوں میں کچھ ایسے لوگ ہیں جو مجھ سے صرف اُس وقت رابطہ کرتے ہیں جب وہ کسی مصیبت میں ہوتے ہیں اوراِس بات سے مجھے تکلیف پہنچتی ہے کیونکہ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اُن کی دلچسپی مجھ میں نہیں بلکہ صرف اس بات میں ہے کہ میں اُن کے لئے کیا کرسکتی ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ کو بھی ایسا تجربہ ہوا ہوگا اورآپ نے کچھ ایسا ہی محسوس کیا ہوگا۔ یہ لوگ خود کو میرے دوست کہتے ہیں لیکن حیقیت میں ایسا نہیں ہے۔ بے شک دوست مصیبت  کے وقت کام آتے ہیں لیکن وہ صرف مصیبت کے لئے نہیں ہوتے۔  دوست اچھّے وقت کے لئے بھی ہوتے ہیں۔ ہمیں اپنے دوستوں کے ساتھ صرف مشکلات کے بارےمیں گفتگو نہیں کرنی چاہیے بلکہ  ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، ان کو سراہنا چاہیے اوراپنی باتوں اور عمل سے ان کی مدد کرنی چاہیے۔

آج جب آپ خُدا کے ساتھ وقت گزاریں ، اس بات کی یقین دہانی کریں کہ آپ اس سے اس کے بارے میں بھی با ت کریں گے اور اِس سے پہلے کہ آپ اس کے سامنے اپنی مشکلات پیش کریں اُس کو بتائیں کہ اُس نے آپ کے لئے کیسے بھلائی کے کام کئے ہیں۔

ابراہام خُدا کا دوست تھا۔ میں بھی خُدا کی دوست بننا چاہتی ہوں، اور میرا اِیمان ہے کہ آپ بھی بنناچاہتے ہوں گے۔ خُدا صرف ہمارا حلِ مشکلات نہیں وہ ہمارا سب کچھ ہے۔


۔آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: اپنے بارے میں خُدا سے بات کرنے سے پہلے اس کے بارے میں اُس سے بات کریں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon