خُدا کا انتظار کریں

خُداوند میں مطمئن رہ اور صبر سے اُس کی آس رکھ۔ (زبور ۳۷ : ۷)

 مجھے ہر روز خُدا کی آواز سُننے کی ضرورت ہے، اور میں سب باتوں میں اُس کی آواز سُننا چاہتی ہوں۔ خُدا کی آواز سُننے کے لئے ہمیں بڑی چاہت سے حکمت کے منتظر رہنا چاہیے کیونکہ خُدا کی مرضی ہمارے لئے کسی بھی چیز سےزیادہ اہم ہے۔ اگر ہم اپنی جسمانی خواہشات اور جذبات کے مطابق کام نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے تو ہم خُدا کی آواز بہت واضح طور پر سُن سکتے ہیں ۔ ہمیں برکت ملے گی اگر ہم اُس وقت تک انتظار کریں گے جب تک ہمیں یہ یقین نہ ہو جائے کہ خُدا نے ہماری راہنمائی کردی ہے اورپھرعملی قدم اُٹھائیں ۔ اِس کے بعد ہم خُدا کی ہدایت کے مطابق عمل کریں چاہے ایسا کرنا مشکل ہی کیوں نہ ہو۔

بہت سال پہلے میں نے پرانی کلاسک فلمیں جمع کرنا شروع کیں کیونکہ ٹیلی وژن مناسب فلمیں موجود نہیں تھیں۔ ایک دن ہمارے گھرایک رسالہ آیا جس میں اچھّی، صاف ستھری فلموں کی فہرست موجود تھی جو آرڈر پر منگوائی جا سکتی تھیں۔ایسا لگتا تھاکہ یہ موقع مجھے خدا نے دیا ہے۔ میں بہت خوش ہوگئی اور پندرہ فلموں کا آرڈردینے کا فیصلہ کیا۔ لیکن پھر میں نے وہ آرڈرفارم کچھ روز کے لئے ایک طرف رکھ دیا اور جب کچھ دنوں کے بعد میں نے اسے دوبارہ دیکھا تو میرا جوش ٹھنڈا پڑ چکا تھا اورمیں نے صرف دو فلموں کا آرڈر دیا۔ یہ ایک بہت سادہ سی مثال ہے، لیکن اِس میں موجود اصول زندگی کے بہت سے حصّوں پر لاگوہوتا ہے۔

جب ہم محض پُرجوش جذبات کے مطابق عمل کرتے ہیں ہم اکثر غلطیاں کرتے ہیں۔ میں کہتی ہوں ،’’جذبات کو ٹھنڈا ہونے دیں پھرفیصلہ کریں۔‘‘ آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ کسی چیز کے بارے میں ہمارے احساسات وقت کےساتھ کس قدر بدل جاتے ہیں۔

میں آپ کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں کہ انتظار کرنا سیکھیں۔ جذبات اُٹھیں گے اور بیٹھ جائیں گے؛ جذبات کی باڑ آئے گی اور پھر چلی جائے گی، اورشاید ہی کبھی ہمیں اس منزل تک پہنچائے جو خُدا نے ہمارے لئے ٹھہرائی ہے۔ خُدا ہمیشہ ہمیں اچھّی جگہ میں لے جائے گا اگر ہم جذبات کی بجائے اس کے کلام اورحکمت کو راہنمائی کی اجازت دیں گے۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:  اپنے جذبات کو ایک طرف رکھیں اور پھر فیصلہ کریں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon