خُدا کی زبردست طاقت

خُدا کی زبردست طاقت

خاموش ہو جاؤ اور جان لو (پہچانو اور سمجھو) کہ مَیں خُدا ہُوں۔ مَیں قَوموں کے درمیان سربُلند ہُوں گا۔ مَیں ساری زمِین پر سربُلند ہُوں گا۔  زبُور  46 : 10

اگر ہم احتیاط نہیں کریں گے تو خُدا کی عظمت پرغور کرنا بھول جائیں گے۔ ہم اپنے محدود نقطہِ نظر سے اُس کی ذات اور اُس کی قدرت کے بارے میں سوچتے ہیں۔ لیکن ہمیں یہ کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ جب خُداوند اُٹھے گا، ہر گھٹنا جھک جائے گا اور ہر زبان خُدا باپ کے جلال کے لیے اِقرار کرے گی کہ یسوع مسیح خُداوند ہے۔ (دیکھیں فلپیوں 10:2-11)۔

ہم ایک عظیم اور زورآور خُدا کی خدمت کرتے ہیں، اور ہمیں شُکر گزاری کرنی چاہیے کہ اُس کی عظمت ہماری زندگیوں میں کام کررہی ہے۔ میں آپ کوعبادت اور حمد میں زیادہ وقت گزارنے کی ترغیب دیتی ہوں، اورآپ کو کہنا چاہتی ہوں کہ منصوبہ بندی کرنے اور خُدا کو مشورے دینے کی کوشش نہ کریں۔ اُس کی بھلائی اور اس حقیقت کے لیے اس کا شُکریہ اَدا کریں کہ اُس کی طاقت آپ کی زندگی میں کام کررہی ہے۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ یہ سمجھنے میں میری مدد کر کہ تُو کتنا طاقتور اور زورآور ہے۔ تیرا شُکر ہے کہ کوئی دشمن تجھے شکست نہیں دے سکتا اور میری زندگی میں تیرے کام یا منصوبے کو کوئی نہیں روک سکتا۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon