خُدا کی مرضی بہتر ہے

خُدا کی مرضی بہتر ہے

جِس کا دِل قائِم ہے (خواہشیں اور کردار) تُو اُسے سلامت رکھّے گا کیونکہ اُس کا توکُّل تُجھ پر ہے۔   یسعیاہ 3:26

عین ممکن ہے کہ زندگی میں حالات ہمیشہ ہماری مرضی کے مطابق نہ ہوں لیکن ہمیں ایمان رکھنا چاہیے کہ خُدا کی مرضی زیادہ بہتر ہے۔ خُدا بھلا خُدا ہے، اور اُس نے کہا کہ اُس کے پاس اپنے فرزندوں کے لیے اچھّی چیزیں ہیں: "کیونکہ مَیں تُمہارے حق میں اپنے خیالات کو جانتا ہُوں خُداوند فرماتا ہے یعنی سلامتی کے خیالات۔ بُرائی کے نہیں تاکہ مَیں تُم کو نیک انجام کی اُمّید بخشُوں” (یرمیاہ 11:29)۔

ہمیں نقصان سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ خُدا غصہ سے بھرا ہوا جج نہیں ہے؛ وہ مطلبی نہیں ہے۔ وہ بھلا ہے۔ ہم شُکر گزاری کے ساتھ خوشی منا سکتے ہیں، یہ جانتے ہوئے کہ زندگی میں ہر اچھّی چیز خُدا کی طرف سے آتی ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم اُس پر بھروسہ کریں، اور جب ہم اس پر بھروسہ کرتے ہوئے ایمان کا  قدم اُٹھاتے ہیں تو ہم خُدا کی بھلائی کو اپنی زندگیوں میں ظاہر ہوتا ہوا دیکھیں گے۔  جتنا ہم اپنے آپ کو خُدا کے سُپرد کرتے جائیں گے، زندگی اتنی ہی بہتر ہوتی جائے گی۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ جب میں اپنے حالات سے مایوس ہوجاتا/جاتی ہوں، تو یہ یاد رکھنے میں میری مدد کر کہ سارا اختیار تیرے پاس ہے۔ مَیں تیرا شُکر اَدا کرتا/کرتی ہوں کہ میری زندگی کے لیے تیرا منصوبہ میرے اپنے منصوبے سے بہت بہتر ہے۔ مجھے اپنی زندگی میں تجھ پر اور تیری راہنمائی پر بھروسہ ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon