خُدا کی مرضی کو جاننا

خُدا کی مرضی کو جاننا

اِس سبب سے نادان نہ بنو بلکہ خُداوند کی مرضی کو سمجھو کہ کیا ہے۔ اِفِسیوں 17:5

زیادہ تر مسیحی اپنی زندگیوں میں خُدا کی مرضی جاننا چاہتے ہیں۔ میں آپ کو خُدا کی مرضی کا ایک حصّہ بتا سکتی ہوں۔ اگرآپ کسی اور شہر یا ملک میں جا کر بسنے کے بارے میں خُدا کی مرضی جاننا چاہتے ہیں تو میں آپ کو اس کے بارے میں تو کچھ نہیں بتا سکتی؛ اور نہ ہی میں آپ کو یہ بتا سکتی ہوں کہ آپ اپنے بچّوں کو کس اسکول میں داخل کروایں، یا آپ کو چرچ میں ایسٹر کے ڈرامہ میں مرکزی کردار اَدا کرنا چاہیے یا نہیں وغیرہ۔ لیکن میں آپ کو ایک ایسا ٹھوس طریقہ بتا سکتی ہوں جس سے آپ اپنی زندگی کے لئے نہ صرف خدا کی مرضی کو جان سکتے ہیں بلکہ اس پر عمل بھی کرسکتے ہیں: اور وہ ہے شُکر گزاری کرنا۔

شُکر گزار رہیں — چاہے حالات کیسے ہی کیوں نہ ہوں ہر وقت شُکرگزار رہیں، کئی بار یہ مشکل ہوتا ہے، لیکن اگرآپ شُکر گزاری کا رویہ اختیار کرتے ہیں اور شُکرگزاری کرتے رہتے ہیں تو آپ خُدا کی مرضی میں رہیں گے۔ میں اتنا یقین سے کیسے کہہ سکتی ہوں؟ کیونکہ 1 تھسلنیکیوں 18:5 میں بیان کیا گیا ہے کہ "ہرایک بات میں شُکرگُذاری کرو کیونکہ مسِیح یِسُوع میں تُمہاری بابت خُدا کی یہی مرضی ہے۔”


شُکرگزاری کی دُعا

میں آج تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں، اَے باپ کہ جب مَیں اپنی زندگی میں مخصوص حالات میں تیری مرضی کو جاننے کا انتظار کرتا/کرتی ہوں تو اس دوران مَیں اپنی زندگی کے لیے تیری وسیع تر مرضی کوبھی جان سکتا/سکتی ہوںاور وہ یہ ہے کہ ہمیشہ شُکر گزار رہوں۔ آج مَیں شُکر گزار دل کے ساتھ تیری مرضی میں رہنے کا انتخاب کرتا/کرتی ہوں اور مَیں جانتا/جانتی ہوں کہ تُو میری روزمرہ کی زندگی کے لیے اپنے مقاصد کو ظاہر کرے گا۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon