خُدا کے فضل میں رہنا

خُدا کے فضل میں رہنا

مگر اُس نے مُجھ سے کہا کہ میرا فضل تیرے لِئے کافی ہے کیونکہ میری قُدرت کمزوری میں پُوری ہوتی ہے۔  2 کُرِنتھِیوں 12 :  9

یہ سچائی کہ خُدا چاہتا ہے کہ آپ اپنی زندگی سے لطف اندوز ہوں ایک ایسی برکت ہے جس کے لیے ہر ایماندار شُکر گزار ہو سکتا ہے۔ لیکن ایک اہم چیز جو آپ کو اپنی زندگی سے لطف اندوز ہونے سے روکے گی وہ ہے جسم کا کام۔ جسم کے کام سے مُراد ہے اپنی قوت سے کام کرنا، وہ کرنے کی کوشش کرنا جو صرف خُدا ہی کر سکتا ہے۔

خُدا کا کام کرنے کی کوشش ہمیشہ مایوسی کا باعث بنتی ہے۔ لیکن خُدا پراس کام کے لئے بھروسہ کرنا جو صرف وہی کر سکتا ہے ہمیشہ خُوشی کا باعث بنتا ہے کیونکہ "جو اِنسان سے نہیں ہو سکتا وہ خُدا سے ہو سکتا ہے” (لوقا 27:18)۔

بائبل بتاتی ہے کہ خُدا کا فضل ہمارے لیے کافی ہے۔ فضل ہماری ضروریات کو پورا کرنے اور ہمارے مسائل کو حل کرنے کے لیے خُدا کا غیر مستحق احسان اور خُدا کی طاقت ہے۔ ہم مایوس ہو جاتے ہیں جب ہم اپنی صلاحیت سے ایسی زندگی بسرکرنے کی کوشش کرتے ہیں جس کے لئے خُدا کا فضل موجود ہے۔ اس لیے آج اس کے فضل میں آرام پائیں اور اس خُوشی کے لیے شُکر گزار ہوں جو فضل کے باعث ملتی ہے۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ میری زندگی میں تیرے فضل کے لیے مَیں شُکر گزار ہوں۔ میری مدد کر کہ میں تجھ پر اِیمان رکھوں اور تجھ سے ہمیشہ فضل حاصل کروں اورجو کام صرف توکرسکتا ہے اس کے لئے صرف  تجھ پر بھروسہ کروں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon