خُدا کے چُنے ہوئے

خُدا کے چُنے ہوئے

تم نے مجھے نہیں چُنا بلکہ میں نے تمہیں چُن لیا (میں نے تمہیں لُگایا) اور تم کو مقّررکیا کہ جا کرپھل لاؤ…  یُوحنّا 15 : 16

جب خُدا ہمیں اپنے الہیٰ مقاصد اور منصوبوں کے لئے چنتا ہے تو اس کے لئے وہ جو معیار ٹھہراتا ہے وہ دُنیا کے معیار سے مختلف ہوتا ہے۔ دُنیا انسانوں کو اُن کی ظاہری صورت، صلاحیتوں، تعلیم، کامیابیوں کی بنیاد پر منتخب کرتی ہے لیکن خُدا ایسا نہیں کرتا۔ دراصل 1 کرنتھیوں 1 : 26 – 29 میں بیان ہے کہ خُدا جس کو چُنتا ہے وہ دُنیا کے نزدیک بے وقوف گردانے جاتے ہیں تاکہ دُنیا کے عقلمندوں کو شرمندہ کرے، اور جو کمزور سمجھے جاتے ہیں تاکہ زور آوروں کو شرمندہ کرے۔

میں بہت خوش ہوں کہ خُدا نے ہمیں ہماری کمزوری کے باوجود دانستہ طور پر چُنا۔ جب خُدا نے جوائیس مائیر منسٹریز کے بارے میں سوچا تو اُس نے بہت باصلاحیت لوگوں کے بارے میں نہیں سوچا۔ اُس نے ایسے انسان کو چُنا جو اُس سے مُحبّت کرتی تھی، جو بہت محنت کرسکتی تھی، اور جو پکے ارادہ کی مالک تھی۔ میرے پاس کوئی خاص خوبی نہیں تھی صرف یہ کہ میں اچھّے طریقہ سے گفتگو کرسکتی تھی لیکن اس کے باوجود میری آواز کچھ عجیب سی تھی۔ مجھے یقین ہے کہ دُنیا مجھے یہ کہہ کر رد کردیتی کہ میں اس لائق نہیں ہوں، لیکن خُدا کا شُکرہے کہ اُس نے ایسا نہیں کیا۔

جو میری زندگی میں ہوا وہ آپ کے لئے بھی ہوسکتا ہے۔ لوگ ظاہری صورت کو دیکھتے ہیں لیکن خُدا دِل پر نگاہ کرتا ہے۔ ہوسکتا ہے آپ سے زیادہ باصلاحیت اور قابل لوگ موجود ہوں لیکن وہ ظاہری صورت، تعلیم، مال ودولت، یا قابلیت کی بنیاد پر نہیں چُنتا۔ اُس کی بنیاد آپ کے دِل کا رویہ ہے۔ اگر آپ کا دِل خُدا کے لئے خالص ہے اور آپ خُدا کے لئے حاضر ہیں تو خُدا آپ کے ذریعے بہت کچھ کرسکتا ہے جو آپ کی سوچ سے بھی کہیں زیادہ ہوسکتا ہے۔


اگر ہم خُدا کے ساتھ وفا داررہیں گے تو بالآخراُس منزل تک پہنچ جائیں گے جہاں خُدا ہمیں پہنچانا چاہتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon