زندگی اور خُدا میں شادمان رہنا

زندگی اور خُدا میں شادمان رہنا

اور ہر وقت ہَیکل میں حاضِر ہو کر خُدا کی حمد کِیا کرتے تھے۔  آمین (ایسا ہی ہو)۔   لُوقا 53:24

ہردِن اس اِقرار کے ساتھ  شروع کرنے کی کوشش کریں کہ، "مَیں اپنی زندگی سے پیار کرتا/کرتی ہوں!” ہمارے اپنے الفاظ ہمارے مزاج پر اَثر انداز ہوتے ہیں، اِس لیے بہتر ہے کہ کوئی ایسی بات کہی جائے جس سے آپ کو اچھّا محسوس ہو نہ کہ ایسی بات جو آپ کو غصہ دلائے یا اُداس کرے۔ آپ خوش رہنے کو ایک چیلنج سمجھ  لیں جس میں تفریح ہے۔ آزما کر دیکھیں کہ آپ خراب موڈ یا شکایت کئے بغیر کتنے دن تک رہ سکتے ہیں۔

زندگی کو تحفہ سمجھتے ہوئے اس میں خوش ہونا ایک ایسا کام ہے جس کےلئے ہمیں مصمم اِرادہ کرنا چاہیے۔ خُدا زندگی ہے (دیکھیں یُوحنّا 4:1) پس حقیقت یہ ہے کہ جب ہم زندگی میں خوش رہتے ہیں، تو ہم خُدا میں شادمان ہو رہے ہیں۔ اُس کے بغیر کوئی زندگی نہیں ہے۔ آگے بڑھیں اور یہ کہہ کر ایک بہتر موڈ بنانے کی کوشش کریں، "مَیں شُکر گزار ہوں اور مَیں اپنی زندگی سے پیار کرتا/کرتی ہوں!” اگر آپ واقعی اچھّا محسوس کرنا چاہتے ہیں تو اِقرار کریں: "مَیں خُدا سے پیار کرتا/کرتی ہوں، مَیں اپنی زندگی سے پیار کرتا/کرتی ہوں، مَیں خود سے پیار کرتا/کرتی ہوں، اور مَیں لوگوں سے پیار کرتا/کرتی ہوں۔”


شُکرگزاری کی دُعا

تیرا شُکر ہو، اَے باپ، کہ مَیں اپنے مزاج کا قیدی نہیں ہوں۔ میں مثبت، ایِمان سے بھرپوراِقرار کر سکتا/سکتی ہوں اور اپنے رویے اور اپنے دن کو بہتر بنا سکتا/سکتی ہوں۔ اَے باپ، مَیں اس زندگی کے لیے جو آپ نے مجھے دی ہے شُکر گزار ہوں۔ مَیں اپنی زندگی سے پیار کرتا/کرتی ہوں!

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon