زندگی کی تیز رفتاریاں

زندگی کی تیز رفتاریاں

اَے مِحنت اُٹھانے والو اور بوجھ سے دبے ہُوئے لوگو سب میرے پاس آؤ۔ مَیں تُم کو آرام دُوں گا۔  [میں تمہاری روحوں کو آرام، اطمینان اور تازگی بخشوں گا۔]   متّی 11 : 28

ہم واقعی ایک ایسی دُنیا میں رہتے ہیں جو وقت کی کمی کا شکار ہے۔ لگ بھگ سب کچھ جو ہم کرتے ہیں وہ جلدی میں کرتے ہیں۔ ہم ناقابلِ یقین دباؤ میں زندگی گزار رہے ہیں اور ایک کام سے دوسرے کام کی طرف بھاگ رہے ہوتے ہیں – یہ دوڑ اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ ہم زندگی کی بہت اہم چیزوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں جیسے : خاندان، صحت، خُدا اور روحانی زندگی کی ترقی۔

سچ تو یہ ہے کہ خُدا سے جُدا ہو کر ہم زندگی کو سنبھال نہیں سکتے۔ ہم اُس کے بغیر دباؤ، اُلجھن اور تناؤ سہہ نہیں سکتے۔ اگر ہم خُدا کے کلام کا مطالعہ نہیں کریں گے اور دُعا کے لیے وقت نہیں نکالیں گے تو ہماری شادی شدہ زندگیاں متاثر ہوں گی، ہم مالی طور پر دباؤ کا شکار ہوں گے اور ہمارے تعلقات آگے نہیں بڑھ پائیں گے۔

لیکن ایک خُوشخبری ہے جس کے لیے آپ شُکرگزار ہو سکتے ہیں – خُدا ہمیں مضبوط کرے گا اور اس قابل کرے گا کہ اطمینان اور دانائی سے زندگی گزاریں اگر ہم دن گزارنے کی کوشش میں لگے رہنے کہ بجائے ان چیزوں کے لیے دُعا کرنا شروع کردیں۔ خُدا ہمیں ازسرِ نو زور بخشے گا اور زندگی کے معاملات کوسنبھالنے کے قابل بنا دے گا اور ماندہ نہ ہوںے دے گا (یسعیاہ 40 : 31 دیکھیں)۔


 شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ میں بے حد شُکر گزار ہوں کہ زندگی کی اس گہما گہمی کے بیچ میں بھی تُو مجھے سکون اور آرام بخشتا ہے۔ میری مدد کر کہ آج میں تجھ پر بھروسہ کروں اور اپنے لائحہ عمل کو ترتیب دینے کے لیے دانائی استعمال کروں۔ تُو میری زندگی کی قوّت ہے اور میں مکمل طور پر تجھ پر انحصار کرتا/کرتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon