علم کی بہترین قسم

علم کی بہترین قسم

کیونکہ مَیں نے یہ اِرادہ کر لِیا تھا کہ تُمہارے درمِیان یِسُوعؔ مسِیح بلکہ مسِیحِ مصلُوب کے سِوا اَور کُچھ نہ جانُوں گا۔  1 کُرِنتھِیوں  2 :  2

پولس رسول کے پاس بہت زیادہ علم تھا۔ وہ فریسیوں کا فریسی، عالم اور پڑھا لکھا شخص تھا۔ اور دمشق کی راہ پرتبدیل ہونے سے پہلے وہ اپنے علم پر بہت فخر کرتا تھا۔ اور یہ بڑی دلچسپ بات ہے کہ لوگ جتنا زیادہ علم حاصل کرتے جاتے ہیں اتنا ہی زیادہ مغرور ہوجاتے ہیں۔

1 کرنتھیوں 1:8 میں پولس نے کہا کہ علم غرور پیدا کرتا ہے۔ اگر ہم اپنی خواہش کے مطابق وہ سارا علم حاصل کرلیتے جو ہم چاہتے تھے تو ہم خُدا پر تکیہ نہیں کرپائیں گے کیونکہ ہم مغرور ہوجائیں گے اور ہم سوچیں گے کہ ہمیں خٗدا کی ضرورت نہیں ہے۔

پولس نے اس وقت  180 ڈگری کا موڑ کاٹا جب اُس نے اپنی سوچ کو بدلا یعنی پہلے وہ سوچتا تھا کہ وہ سب کچھ جانتا ہے اور پھراُس نے کہنا شروع کیا کہ  وہ مسیح مصلوب کے علاوہ کچھ نہیں جانتا۔ میرا خیال ہے کہ پولس کہہ رہا تھا کہ "میں صرف یسوع کو جانتا ہوں اور مجھے اس سے زیادہ کچھ جاننے کی ضرورت نہیں ہے۔”

خداوند یسوع مسیح سب سے اہم ہے۔ اس بارے میں سوچیں کہ آپ کتنی مایوسی سے بچ سکتے ہیں اگر آپ فکر کرنا اور ہر چیز کو خود سے سمجھنا چھوڑ دیں اور یسوع کے سوا کچھ نہیں جاننے کا عزم کر لیں۔ شُکر ہے، آپ بالکل ایسا کر سکتے ہیں!


شُکرگزاری کی دُعا

میں تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں اَے باپ کہ خُداوند یسوع مسیح اِس دُنیا میں آیا اور میرے گناہوں کی خاطر موا۔ ہو سکتا ہے کہ مجھے سب کچھ معلوم نہ ہو لیکن میں سب سے اہم بات جانتا/جانتی ہوں: میری اُمید، اطمینان اور خوشی تو ہے اور تومجھ سے مُحبّت کرتا ہے اورخُداوند یسوع کی قربانی سے یہ عیاں ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon