مظلوم نہیں رہے

مظلوم نہیں رہے

وہ شِکستہ دِلوں کو شِفا دیتا ہے اور اُن کے زخم باندھتا ہے [ان کے درد اور ان کے دُکھوں کا علاج کرتا ہے]۔ زبُور 147 :3

ہو سکتا ہے کہ آپ اپنی زندگی میں کسی موقع پر مظلومیت کا شکار رہے ہوں لیکن آپ کو ایسا ہی رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ جذباتی طور پر صحت مند اور اپنی رُوح میں مکمل ہو سکتے ہیں۔ خُدا کا کلام وعدہ کرتا ہے کہ خُدا آپ کے زخموں کو بھر دے گا۔ وہ آپ کی مدد کرے گا… وہ آپ کی مدد کرنے کا انتظار کر رہا ہے۔

ہم سب کے ماضی میں ایسے دردناک مسائل رہے ہیں جن سے ہمیں نمٹنے کی ضرورت ہے۔ ان میں سے بہت سے مسائل ایسے تھے جن میں ہماری غلطی نہیں تھی اور یہ بھی انصاف کی بات نہیں ہے کہ ہمیں دوسرے لوگوں کے رویے کی وجہ سے تکلیف برداشت کرنی پڑے۔ شاید آپ کو بچپن میں کسی نے بے دردی سے چھیڑا ہو اور آپ اب بھی اس پُرانے درد کی وجہ سے غیر محفوظ یا حساس محسوس کرتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کا کوئی پیارا آپ کو بغیر کسی وجہ کے چھوڑکرچلا گیا ہو یا آپ کے ساتھ کسی نے کوئی زیادتی کی ہو۔ آپ کے درد کی وجہ چاہے کچھ بھی ہو، شُکر گزار ہوں کہ خُدا آپ سے پیار کرتا ہے اور آپ کو شفا دینا چاہتا ہے۔ آپ کو اپنی زندگی ایک مظلوم کے طور پر گزارنے کی ضرورت نہیں ہے؛ آپ فتح حاصل کر سکتے ہیں اور دوسروں کو فتح دلانے میں بھی مدد کر سکتے ہیں۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، مَیں تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں کہ تُو شفا دینے والا ہے۔ تُو نے مجھے ماضی کے درد میں مبتلا ہونے کے لیے نہیں چھوڑا — تُو میرے زخموں کو مندمل کر رہا ہے اور مجھے آگے بڑھنے کی طاقت دے رہا ہے۔ آج ایک نیا دن ہے اور میں اس کے ہر لمحے سے لطف اندوز ہونے کا فیصلہ کرتا/کرتی ہوں!

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon